سیاسی قیادت کو فوج پر پورا بھروسہ - منموہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

سیاسی قیادت کو فوج پر پورا بھروسہ - منموہن سنگھ

Political-leadership-has-faith-in-military
فوج کے کمانڈرس کی ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہاکہ ملک کی سیاسی قیادت جوفوج پرپورابھروسہ ہے۔انہوں نے مسلح فوج کامیابیوں کے لئے شکریہ اداکیااورکہاکہ ہمارے فوجی جوان بھی شکریہ کے مستحق ہیں جومشکل ترین اورسنگین حالات میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔انہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورعظیم حوصلوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیلنجوں کاسامناکیاہے۔ملک کی خدمت کرتے ہوئے جن فوجی سپاہیوں نے اپنی جانیں قربان کیں،ان کویادکرتے ہوئے وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے ان کی عظیم قربانیوں کے لئے اپنانذرانہ وعقیدت پیش کیا۔اپنے دورحکومت کی گذشتہ کامیابیوں پرروشنی ڈالنے کاارادہ نہ ظاہرکرتے ہوئے وزیراعظم نے ان دھمکیوں کوبیان کیاجوپڑوسی ملکوں سے ہمیں مل رہی ہیں اورہمارے سامنے ایک بڑاچیلنج پیش کررہی ہیں۔معیشت سے متعلق عالمی بالخصوص امریکہ کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یوروپی ملکوں کے معاشی بحران کامنفی اثرہمارے ترقیاقی کاموں پرپڑرہاہے اورملکی معیشت کیلئے غیر یقینی صورتحال پیداکررہاہے۔وزیراعظم کے مطابق عالم کامعاملہ بین الاقوامی سطح پرپیداہونے والی ایک ایسی پیش رفت ہے جس سے ہمیں ہرشعبے میں نبرد آزماہوناہے۔(پی ٹی آئی)وزیرارعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے ملک کے دفاعی بجٹ میں امکانی تخفیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آج کہاکہ معاشی انحطاط کے پیش نظردفاعی مٹیریلس کے حصول میں مسلح سرویسس کودانشمندی کامظاہرہ کرناہوگا۔وزیرعظم نے ایک انگریزی کہاوت کا حوالہ دیاجس کے معنی(اردومیں)'جتنی چادراتناپیرپھیلاؤکے ہوتے ہیں'۔انہوں نے یہاں کمبائنڈکمانڈرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ2سال کے دوران شرح نموسست رہی اورمسلح سرویسس کومخالفین/دشمن کی صلاحیتوں کوملحوظ رکھتے ہوئے"وسائل کی محدوددستیابی کے مفروضہ خیال پراپنے طویل مدتی حصول مٹیریل کامنصوبہ مرتب کرناہوگا"۔"گذشتہ دہے کہ بیشتر حصہ میں ہمیں اوسط سالانہ شرح نمو8فیصد کافائدہ رہالیکن گذشتہ2برسوں میں شرح نموسست رہی اور ہمیں ایک غیر یقینی بین الاقوامی معاشی صورتحال کا بدستورسامناہے۔کرنسیوں کی شرح تبادلہ میں اتارچڑھاؤاورتجارت کے محاذپرانتشارکے امکانات کانتیجہ ہے۔"مجھے اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم موجودہ معاشی انحطاط پرقابوپالیس گے لیکن ہمیں اپنی دفاعی خریداری کے منصوبوں میں دانشمندی کامظاہرہ کرنااورجتنی چادراتناپیرپھیلاناہوگا"وزیراعظم نے جاریہ معاشی انحطاط کوایک"سنگین چیالنج"قراردیاکہاکہ"فوجی آلات وفورسس میں ہمیں اپنی سرمایہ کاری اپنے قومی وسائل سے ہم آہنگ رکھنے کی ضرورت ہے۔

Political leadership has full faith in military: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں