Modi is overconfident -Kapil Sibal
بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندرمودی پرنکتہ چنیے کرتے ہوئے مرکزی وزیرقانون کپل سبل نے آج کہاکہ چیف منسٹر گجرات حدسے زیادہ خوداعتمادی کاشکارہیں اوراپنے آپ کووہ وزیراعظم سمجھ چکے ہیں۔حدسے خوداعتمادی کی مختلف نوعتیں ہیں۔مودی اپنے تعلق سے حد سے زیادہ بدمستی کااظہار کررہے ہیں اورسمجھ رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم بن چکے ہیں۔مسٹرسبل نے یہاں ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہ ایک کانگریس لیڈرنے مسٹرمودی پرتقریریں کرتے وقت بدمستی کے تحت ہونے کاالزام عائدکیاہے یہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہرکوئی بدمستی کے ایک عنصرکاحصہ ہو۔سوال کاجواب دیتے ہوئے کہ کانگریس مودی کوحدسے زیادہ دے رہی ہے اوران کی شخصیت کی بلندی میں اضافہ کررہی ہے۔سبل نے کہاکہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ پارٹی چیف منسٹر گجرات کے بیانات پرردعمل ظاہرکررہی ہے حالانکہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم انہوں نے نشاہدہی کی کہ مودی شعلہ بیانی کررہے ہیں اوراپنی تقریروں میں کانگریس کے خلاف الزامات عائدکررہے ہیں۔بعدازاں میڈیا کی جانب سے کانگریس قائدین سے ان کے بیانات پرردعمل ظاہرکرنے کامطالبہ کیاجارہاہے۔ہمارامسئلہ یہ ہے کہ اگرہم اس پرردعمل ظاہر نہ کریں تومیڈیا یہ تصور کرسکتاہے کہ ان کے الزامات کاہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔اگرہم ایساکرتے ہیں توہم کوانہیں انتہائی زیادہ اہمیت دینے کے لئے ذمہ دارٹہرایاجائے گا۔کپل سبل نے کہاکہ بی جے پی کے وزیراعظم عہدے کے امیدوار نریندرمودی انانیت میں ڈوپ کراپنی ریالیوں میں کانگریس پر بے بنیادالزامات لگارہے ہیں۔مدھیہ پردیش اسمبلی کے انتخاب کے لئے پارٹی کی تشہیرکی مہم کے دوران سبل نے یہاں ریاستی کانگریس کے ہیڈکوارٹرمیں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مودی میں تکبراتنابڑھ گیاہے کہ وہ انتخابی ریلیوں میں کانگریس پرملک کوبرباد کرنے کے الزام لگاتے ہیں لیکن اعدادوشمار کے مطابق سوال جواب سے بچنے کیلئے پریس کے سامنے آنے سے بھی گریزکرتے ہیں۔سبل نے کہاکہ مودی کہتے ہیں کہ ترقی پسنداتحاد نے ملک برباد کردیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں فی کس آمدنی تقریباتین گنااورریاستوں کی مجموعی بجٹ جاتی امداد میں چارگنااضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ یہ پیسہ ٹیکس سے آتاہے ۔اگرٹیکس میں اضافہ ہواہے توآمدنی میں بھی اضافہ ہواہوگاتوکیااسے بربادی کہاجاسکتاہے۔اسی دوران عام آدمی پارٹی کے خلاف ریمارک کرتے ہوئے مرکزی وزیرقانون کپل سبل نے آج سماجی کارکن اناہزارے کو ایک عام آدمی جبکہ عام آدمی پارٹی کے لیڈراروندکجریوال کوٹوپی پہننے والابن جانے والا ایک شخص قراردیاہے۔عام آدمی پارٹی آدھی ادھوری پارٹی ہے اوراس حقیقت کواب ہر کسی نے محسوس کرنا شروع کردیاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں