پاکستانی فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی اہل - جنرل کیانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

پاکستانی فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی اہل - جنرل کیانی


اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستانی فوج کے طاقتور سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی مے آج اپنے کارپس کمانڈر کے ساتھ ایک وداعی اجلاس کی صدارت کی اور کسی بھی چیالنج سے نمٹنے کے لئے فوج کیسربراہ کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ کیانی جو 6برسوں تک فوج کے سربراہ کی حیثیت سے خدمت انجام دینے کے بعد کل اپنی وردی اتاردیں گے ۔ ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ مسلح افواج سے متعلق پیشہ وارنہ امور پر اظہار خیال کیا ۔ یہ تقریب راولپنڈی میں آرمی جر نل ہیڈ کوارٹرس پر منعقد ہوئی تھی ۔ اجلاس میں کارپس کمانڈر س نے 61سالہ کیانی کی قیادت میں انجام دی جانے والی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔کیانی نے کارپس کمانڈر س کی جانب سے انجام دی گئی پیشہ ورانہ خدمات اور تعاون کی ستائش کی ۔ پاکستانی فوجی سربراہ نے کاہ کہ فوج کسی بھی نمٹنے کے قابل ہے اور پوری طرح سے لیس ہے اور یہ فوج کسی بھی چیالنج سے نمٹنے کے قابل ہے اور پوری طرح سے لیس ہے اور یہ کہ فوج کو پیشہ ورانہ نقطہ نظر سے عصری نہج اختیار کرنے کی تربیت دی گئی ہے ۔ لیفٹنٹ جنرل راحیل شریف کوجنہیں ہندوستان کا قدیم معاون سمجھا جاتا ہے اور جن بڑے بھائی کا ہندوستان میں 1971ء کی جنگ میں انتقال ہوا تھا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کل فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے ۔ کیانی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیویلین حکومت کے تحت سب سے زیادہ عرصہ تک خدمت انجام دینے والے فوجی سرابرہ رہے ۔
Gen Ashfaq Kayani says Pak military can deal with any challenge

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں