ہندوستانی سفارت خانوں کے سربراہوں سے وزیراعظم منموہن سنگھ کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-05

ہندوستانی سفارت خانوں کے سربراہوں سے وزیراعظم منموہن سنگھ کی اپیل

دنیاکے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کی اس کی ترقیاتی ترجیحات کے ذریعہ بڑھتی ہوئی صورت گری کو اجاگرکرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ مقصد کو ذہن نشین رکھتے ہوئے ڈپلو میسی پرعمل کریں۔ہندوستان کے تعلق سے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ علاقائی تعاون اور ارتباط علاقہ کے ممالک کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ وہ منزل مقصود کے شراکت دار ہیں۔ہندوستان تمام بڑی طاقتوں کے ساتھ طویل میعادی اور باہمی فائدے کے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتا ہے اور اس نے تمام ملکوں کے لیے فائدہ مندعالمی معیشت اور سکیورٹی ماحول تخلیق کے لیے عالمی برداری کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ہماری جدوجہد آزادی کے عظیم قائدین نے ہماری خارجہ پالیسی اور ہمارے عوام کی معاشی خواہشات کے درمیان ایک ارتباط دیکھاتھا۔ایک آزاد ہندوستان کو خوش حال بھی ہوناہوگااور یہ ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی خیال ہے اور یہ برقراررہے گا۔انہوں نے ہندوستانی سفارت خانوں کے صدرسے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ہندوستانی خارجہ پالیسی کا واحد انتہائی اہم مقصد ایک عالمی دوستانہ ماحول کی تخلیق کرنا ہے تاکہ ہمارے ملک کو اس سے فائدہ پہنچے۔تمام بڑی طاقتوں اور ایشیائی ممالک کے ساتھ طویل میعادی باہمی فائدہ پرمبنی تعلقات سے دنیاکی معیشت کے ساتھ عظیم ترسالمیت حاصل کی گئی ہے۔

PM Manmohan Singh asks diplomats to pursue economic interest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں