کشمیر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے عمر عبداللہ کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

کشمیر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے عمر عبداللہ کا عزم

چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا ہے کہ وہ اس ریاست سے متعلق تمام سیاسی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے کیونکہ ( محض) معاشی ترقی سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ۔ ایک منی سکریٹریٹ اور ایک پل کا افتتاح کرنے بعد انہوں نے کہا "معاشی ترقی سے ، اس ریاست کو درپیش بنیادی سیاسی مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 3جنگیں ، گمراہ نوجوانوں کے تشدد اور ریاست کی فضاؤں میں گونجنے والی مختلف سیاسی آوازیں، ترقی سے متعلق فکر کے لئے نہیں ہیں۔ یہ سب بنیادی سیاسی مسائل کے تصفیہ کے لئے ہوا ہے اور ہو رہا ہے۔ یہ بنیادی سیاسی مسائل، جمو ں و کشمیر کو ایک مرض کی طرح لپٹے ہیں"۔"میں ، جموں و کشمیر سے متعلق تمام سیاسی مسائل کو بات چیت کے ذریعہ دوستانہ اور پرامن انداز میں حل کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا"۔عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے پورے جوش و خروش کے ساتھ ترقیاتی ایجنڈہ کو بھی آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھیں گے۔

Omar Abdullah seeks Kashmir dispute resolution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں