حیدرآباد میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی پیر کو آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

حیدرآباد میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی پیر کو آمد

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی چار اور پانچ نومبر کو شہر کا دورہ کریں گے اور مختلف پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اپنے دورہ کے موقع پر وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی ( ایس وی پی این پی اے) میں 2012بیاچ کے آئی پی ایس عہدیداروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ صدر جمہوریہ 4نومبر کو 7بج کر 35منٹ پر بیگم پیٹ ایر پورٹ پہنچیں گے۔ دوسرے دن وہ آئی پی ایس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔ اسی دن وہ 12۔30بجے دہلی روانہ ہوجائیں گے۔صدر جمہوریہ 15دسمبر کو جنوب میں قیام کے لیے دوبارہ یہا ں آئیں گے۔ وہ جنوبی ہند کی واحد صدارتی سرکاری قیامگاہ راشٹر پتی نلائم بمقام بولارم میں قیام کریں گے۔ سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے آج بتا یا کہ صدر جمہوریہ کے دورہ کے موقع پر شہر کی بعض سڑکوں پر تحدیدات عائد ہونگی۔ چار نومبر کی شام بیگم پیٹ ایئر پورٹ سے راج بھون تک یا تو ٹریفک روک دیا جائے گا یا ٹریفک کا رخ موڑ دیا جائے گا۔

President in hyderabad city on November 4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں