عمانی حکمراں سلطان قابوس کی ویب سائیٹ - اردو اور ملیالم میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-22

عمانی حکمراں سلطان قابوس کی ویب سائیٹ - اردو اور ملیالم میں


دبئی
(پی ٹی آئی )
عمان کے حکمراں سلطان قابوس بن سعید کا سرکاری ویب سائٹ اب چار بیرونی زبانوں بشمول دو ہندوستانی زبانوں اردو اور ملیالم میں بھی دستیاب ہوگا ۔ اس ملک کے قومی دن اور سلطان قابوس کی 43ویں سالگرہ تقاریب کے موقع پر چار بیرونی زبانوں میں ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ دیگر دو بیرونی زبانوں (متھائی اور انڈونیشیائی )میں بھی یہ ویب سائٹ لانچ کیا گیا۔عمان کی مجلس وزرا کے سکرٹری جنرل شیخ الفضل بن محمد الحارثی نے رسم افتتاح انجام دی اخبا ر ٹاٹمنر آف عمان کی اطلاع کے بموجب سلطان کے ویب سائٹ کے جنرل سوپر وائز رحمودبن محمد العذری نے کہا کہ \"ہمارے قائدے سے معنوں اس ویب سائٹ کو لانچ کرتے ہوئے ہمیں بڑی مسرت ہورہی ہے ۔ ہمورے لئے یہ لمحہ باعث افتخار ہے \"۔ مختلف ممالک کے قائدین نے اس موقع پر ستائشی مکتوبات روانہ کئے ۔ اب تک یہ ویب سائٹ سات زبانوں عربی ، انگریزی ، ہندی ، کوریائی ، فرانسیسی ، فارسی اور پر تگیزی زبانوں میں دستیاب رہاہے۔
Oman ruler's website to be available in Malayalam, Urdu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں