No Third Front without Congress or BJP support: Ram Vilas Paswan
لوک جن شکتی پارٹی سربراہ رام ولاس پاسوان نے کہاہے کہ آئندہ سال عام انتخابات کے بعد اگرتیسرے محاذکوابھرناہے تواس کے لیے کانگریس یابی جے پی کی مددلازمی ہے۔انھوں نے ایک انٹرویومیں پی ٹی آئی کوبتایاکہ بی جے پی یاکانگریس کی مدد کے بغیر تیسرے محاذ کی تشکیل ممکن نہیں۔ان کی مددلازمی ہے کیونکہ کہ اس اتحاد کوسیکولرہوناہوگالہذا بی جے پی کی مددنہیں لی جاسکتی۔اسے کانگریس کی ہی مددلیناہوگا۔اسی لیے میں نے کہاکہ اصل مسئلہ کانگریس ہے اور ایل جے پی کانگریس کے ساتھ ساتھ اتحاد برقراررکھناچاہتی ہے۔آرجے ڈی سربراہ لالوپرسادیادوکے چارہ اسکام کے سلسلہ میں جیل چلے جانے کے ساتھ ہی پاسوان نے کہاہے کہ2014کے انتخابات سے قبل مستقبل کالائحہ عمل طے کرنے کے بارے میں موجودہ حلیف جماعتوں کوغوروخوض کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ ایل جے پی کانگریس کے ساتھ اتحاد برقراررکھنے سے دلچسپی رکھتی ہے لیکن اپنے شراکت داروں کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی ذمہ داری حکمراں جماعت پرہی ہے۔پاسوان نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کانگریس کے ساتھ ہمارااتحاد برقراررہے لیکن مستقبل میں اتحادکے بارے میں انھیں ہی کوئی فیصلہ کرناہوگا۔فی الحال آرجے ڈی اورہماری پارٹی کانگریس کے ساتھ ہے لیکن لالوجی جیل میں ہیں اورانتخابات کاوقت قریب آرہاہے لہذاجماعتوں کے درمیان اس مسئلہ پرسنجیدگی سے غوروخوض کرنے کی ضرورت ہے۔پاسوان نے جوکبھی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے محاذ کے حلیف تھے،دعوی کیاکہ بابری مسجد کی شہادت کے سبب پارٹی کے مواقع کم ہوئے ہیں۔اگربابری مسجد کو شہیدنہیں کیاجاتاتوبی جے پی کی آج یہ مایوس کن حالت نہ ہوتی۔وہ اس مسئلہ پرووٹ حاصل کرسکتے تھے لیکن مسجد کی شہادت کے بعد یہ مسئلہ ختم ہوچکاہے۔یہ دراصل بی جے پی کی غلطی تھی۔اگربابری مسجدکوشہیدنہیں کیاجاتاتوبی جے پی باربار اقتدادپرآسکتی تھی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں