نواز شریف کا فوجی ہیڈ کوارٹر کا پہلا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

نواز شریف کا فوجی ہیڈ کوارٹر کا پہلا دورہ


اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صور تحال سے واقف کروایا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آج راو لپنڈی کے فوگی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ ماہ جون میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نوازشریف کا یہ آرمی ہیڈ کوارٹرکا پہلا دورہ تھا ۔ نواز شریف نے شہیدوں کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے دوبدوبات چیت کی ۔اس ملاقات کے بعد اندرون ملک صور تحال اور بیرونی سیکیورٹی صور تحال کے بارے تفصیلات سے وزیر اعظم نے واقفیت حاصل کی ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔ نواز شریف کے فوجی ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے دوران اہم مسائل جیسے طالبان سے مذاکرات ، نئے آرمی چیف کا تقرر اورجائنٹ چیفس آف کمیٹی کے صدر نشین کے عہدہ پر تقرر کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا ۔ آرمی طیف جنرل کیانی ااس ماہ سبکدوش ہورہے ہیں اور وہفی الوقت جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے صدر نشین کے عہدہ کی ززائد ذمہ داری نبھارہے ہیں۔ گذشتہ ماہ جنرل خالد شمیم اس عہد ہ سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل ہیڈ کوارٹر دورہ ایک ایسے وقت ہوا جبکہ طالبان قائد حکیم اللہ محسود امریکی درون حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ حکیم اللہ محسود امریکی ڈرون حملہ میں ہلاکت کے بعد عام بے چینی پیداہوگئی ہے۔ اور امریکی ڈرون حملے بند کروانے عوامی مظاہرہ ہورہے ہیں۔ حکیم اللہ محسود کی جگہ سخت گیر قائد ملا فضل اللہ کو طالبا ن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ فضل اللہ فوج کے کٹر مخالف ہیں۔ طالباننے فوج ، سرکاری املاک اور سیاسی قائدین پر حملہ کرنے کا اعلانکیاْ ۔ طالبان کی ان دھمکیوں کی وجہ حکومت امن مذاکرات شروعکرنے کے متعلق شش وپنچ میں پڑ گئی ہے ۔جماعت اسلامی کی جانب سے حکیم اللہ محسودکو شہید قرار دینے پر فوج برہم ہے۔جماعت اسلامی کے صدرمنورحسین نے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دیا۔فوج نے جماعت اسلامی کے قائد سے مطالبہ کیا کہ وہ حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے پر معذرت خواہی کریں۔ اس کے جواب میں جماعت اسلامی نے کہا کہ فوج کو سیاست میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ وزیر اطلاعات پرویز راشد نے کہا کہ وزیر اعظم کا جنرل ہیڈ کو ارٹر کا دورہ فوج سے یگانگت کے اظہار کے لیے ہے اور فوجی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ فوج نے جماعت اسلمی پر تنقید کرکے حب الوطن پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے وزیر اعظم کی جانب سے فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ فوج سے یگانگت کے اظہار کے لیے تھا۔
Pakistan plans to restore Sikh, Hindu religious monuments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں