مظفرنگر فسادات بی جے پی ارکان سمبلی کے خلاف چارج شیٹ داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

مظفرنگر فسادات بی جے پی ارکان سمبلی کے خلاف چارج شیٹ داخل

مظفرنگر فسادات کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ملزمین کے خلاف اپنی پہلی چارج شیٹ داخل کردی ہے جن میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی سریش رانااوربھرتینوسنگھ شامل ہیں۔ایس آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق11ملزمین کے خلاف اس چارج شیٹ میں دفعہ353(حملہ یامجرمانہ طاقت کے ذریعہ عوامی خدمت گذارکواس کے فرائض کی انجام وہی سے روکنا)،188(عوامی خدمت گذراکی جانب سے نظم وضبط کے لئے نافذکردہ ضابطہ کی خلاف ورزی کرنا)اور341(غلط طریقہ سے روکنے کے لئے سزاء دینا) کے تحت الزامات عائدکئے گئے ہیں۔31اگست کو ضلع عہدیداروں نے ناگلا میں منعقد کی گئی پنچایت میں پابندی عائدکی تھی۔مقامی بی جے پی قائدین سبھاش بلیان،اومیش، ملک،یوگیندر،سچن،رویندکالااوردودیگر کے نام بھی چارج شیٹ میں پیش کئے گئے ہیں۔ایس آئی ٹی کو500سے زائد فسادات کے مقدموں کی تحقیقات کرناہے جن میں62افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Muzaffarnagar riots - chargesheet on BJP MLAs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں