ممبئی - ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اب پوائنٹس دیے جائیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

ممبئی - ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اب پوائنٹس دیے جائیں گے

ریاستی حکومت نے اگر ٹریفک پولیس کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تجاویز کو مان لیا تو گاڑی ڈرایؤر کے لئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا انتہائی بھاری پڑجائے گا ۔ایڈیشنل ڈی جی وجے کامبلے کی طرف سے تجویز دی ہے کہ اگر کوئی سگنل قوانین کی خلاف ورزی کریگا یعنی سگنل توڑیگا یا زیبر اکراسنگ پار کرے گا یا نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرتاہوا پکڑا جائے گا اس کے خلاف ایک پوائنٹ دیا جائیگا۔ اگر اس نے مقرر کی گئی اسپیڈسے زیادہ اسپیڈ میں گاڑی چلائی ،تو اس کے خلاف تین پوائنٹس ،اگر انتہائی خطر ناک طریقے سے گاڑی چلائی تو پانچ پوائنٹس اور اگر شراب پی کر گاڑی چلائی تو دس پوائنٹس دیے جائیں گے۔ اگر کسی گاڑی ڈرائیور کے 10پوائنٹس ہوگئے ،تو اس کا تین ماہ کے لیے لائسنس رد کردیا جائے گا ۔اگر 15پوائنٹ ہوگئے ،تو چھ ماہ کے لیے لائسنس رد ہوجائے گا ۔ اسی طرح اگر کسی ڈرائیورکے 20پوائنٹس ہیں تو اس کے لائسنس یا پرمٹ میں سے کوئی ایک نہیں بچے گا۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ممبئی میں آٹو یا ٹیکسی چلانے کے لئے لائسنس کے ساتھ ساتھ پرمٹ کی اجازت لینا بھی ہوتاہے ۔اگر کسی کو 30پوائنٹس دئیے گئے ، تو اس کا لائسنس اور پرمٹ رد نہیں بلکہ مکمل طور پر منسوک کر دیا جائے گا ۔ اگر کسی ڈرائیور کو ٹریفک پولیس کی طرف سے 40پوائنٹس دئیے گئے ، تو اس کی گاڑی کا رجسٹر یشن 3ماہ کے لئے رد کردیا جائے گا ۔ رجسٹر یشن رد کا مچلب ہے کہ اس گاڑی کو کوئی بھی نہیں چلا سکے گا یعنی اس گاڑی کے مالک کے خاندان کا کوئی بھی رکن نہیں چلاسکتا۔اگر50پوائنٹس کسی کو دیے گئے تو اس کی گاڑی کا رجسٹر یشن ہمیشہ کے لئے منسوخ کردی جائے گا۔ اگر کسی ڈرائیور کو اپنا کینسل کئے ہوئے رجسٹریشن کوبھی پھر سے بحال کروانا ہوگا، تو اسے چھ ماہ کے اندر پھر سے ایک عرضی دینی ہوگی۔ اس عرضی کے بعد آرٹی اوکی طرف سے متعلقہ ڈرائیور کا ایک ہائی لیبل امتحان میں پاس لیا جائے گا ۔ اگر وہ گاڑی ڈرائیور اس امتحان میں پاس ہو گیا، تو بھی اسے آسانی سے راحت نہیں ملے گی۔ اسے 2موسموں کیلئے ٹریفک وارڈن بنناپڑے گا۔ ٹریفک کمیٹی کی طرف یہ تجویز بہت جلد ریاستی حکومت کو بھیجی جائے گی ۔ لیکن اس پر عمل ہوسکے گا، اس پر خود پولیس محکمہ میں کئی لوگوں کو شک ہے ۔ اس کی وجہ تو یہ ہے کہ خود ٹریفک پولیس کے پاس سیٹیلا ئزڈڈیٹا نہیں ہے ۔دوسرے قانون میں بھی اس پوائنٹس سسٹم کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔اگر حکومت نے اس تجویز کو مان لیا تو اس سے پہلے قانون میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔

Mumbai Traffic Police hopes to bring down violations by new numbering system

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں