کانگریس کور گروپ کا اجلاس تلنگانہ حکمت عملی پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

کانگریس کور گروپ کا اجلاس تلنگانہ حکمت عملی پر غور

telangana bill
ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ علحدہ تلنگانہ پرمسودہ بل5دسمبرسے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کردیاجائے گاکانگریس کورگروپ کاایک اجلاس پارٹی کی صدرسونیاگاندھی کی قیادت میں منعقدہواجس میں وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔تلنگانہ کی تشکیل کے لئے قائم کردہ وزارتی گروپ27نومبر کوایک اجلاس منعقدکررہاہے جس میںآندھرپردیش کی تقسیم کے عمل پررپورٹ کوقطعیت دجائے گی۔کورگروپ کااجلاس اس سلسلہ میں حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے منعقد کیاگیاتھا۔وزارتی گروپ کی رپورٹ کی بنیاد پرتلنگانہ بل کامسودہ تیارکیاجائے گااوراسے مرکزی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔وزیرداخلہ کی قیادت میں وزارتی گروپ ریاست کے مختلف فریقین سے جن میں8سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں مشاورت اور بات چیت کاعمل مکمل کرچکاہے اوروہ اس معاملہ پراپنی قطعی رپورٹ تیارکرنے کے علاوہ آندھراپردیش تشکیل جدیدبل کی تیاری میں مصروف ہے۔وزارتی گروپ نے کل ریاست کی تقسیم سے متعلق مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاتھاجن میں دونوں ریاستوں کے درمیان اثاثہ جات،آمدنی،وسائل،پانی،برقی،ملازمتوں کی تقسیم کاجائزہ لیاگیا۔اس اجلاس میں ا ن مسائل پرمختلف فریقین کی جانب سے پیش کردہ رپورٹوں کابھی جائزہ لیاگیا۔وزارتی گروپ کی جانب سے پیش کی جانے والی قطعی رپورٹ اورمسودہ بل کوکابینہ کی منظوری کے بعد اسے صدرجمہوریہ کے پاس بھیجاجائے گا۔صدرجمہوریہ اسے منظوری کے لئے آندھراپردیش اسمبلی سے رجوع کریں گے تاہم دستورکے تحت اسمبلی میں منظورہونے والی قرارداد کی پابندی کرناضروری نہیں ہے۔مرکزی کابینہ آندھراپردیش تشکیل جدید بل پراسمبلی کی قراردادکی روشنی میں دوبارہ غورکرے گی اوراس میں ضرورت ہوتو مناسب ترامیم کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے پھرایک مرتبہ صدرجمہوریہ کوبھیجے گی۔پارلیمنٹ کاسرمائی اجلاس5دسمبرسے شروع ہورہاہے جو20دسمبر تک جاری رہے گا۔

Core group holds strategy meet on draft Telangana Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں