ہندوستان کی تقسیم کیلئے کانگریس ذمہ دار - نریندر مودی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-11

ہندوستان کی تقسیم کیلئے کانگریس ذمہ دار - نریندر مودی کا الزام

وزارت عظمی کے بی جے پی امیدوارنریندرمودی نے آج ملک کی تقسیم کے لیے کانگریس کوراست طور پر ذمہ دارقراردیا۔انہوں نے وریراعظم منموہن سنگھ سے سوال کیاکہ آپ کہ جائے پیدائش کہاں ہے، جواب اس ملک کا حصہ نہیں ہیں۔اس جغرافیائی تبدیلی کے لیے کون ذمہ دار ہیں؟ہندوستان کو تقسیم کرنے کے جرم کاارتکاب کس نے کیا؟مودنے خودہی جواب دیاکہ اس کی ذمہ دارکانگریس ہے۔نریندرمودی احمدآباد سے100کیلومیٹر کے فاصلہ پرکھیڑا ضلع میں ایک مسلم ٹرسٹ کے تحت تعمیرکردہ عظیم الشان اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ایک دن قبل ہی چھتیں گڑھ میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہاتھاکہ بی جے پی لیڈروں کوفقط ہندوستان کے جغرافیہ اور تاریخ سے ہی دلچسپی ہے۔انہیں2014 کے انتخابات کے بعد اقتدار پرفائزہونے کااس قدر شوق ہے کہ وہ قوم کے سنگین مسائل کوبھی فراموش کرگئے،اس کے جواب میں نریندرمودی نے جغرایہ اورتاریخ کاسبق پڑھاتے ہوئے کانگریس سے کہاکہ پارٹیشن کے جرم کے لیے کون ذمہ دار ہے؟آزادی سے اب تک صرف نہرو خاندان کی پرستش کی جارہی ہے،جب کہ دیگر مجاہدین آزادی کوفراموش کردیاگیا۔نریندرمودی باربار اپنے خطاب میں یہ بات دہراتے رہے کہ ہندوستان کودوٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے لیے صرف کانگریس ذمہ دار ہے،جب کہ آزادی سے اب تک سنگھ پر ایوراصرف مسلمانوں کو ہی قصوروارٹھہراتا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ چین ہندوستانی سرزمین کو ہضم کرتاجارہاہے کئی سومربع کیلومیٹراراضی پراس کاقبضہ ہوچکاہے۔اس جغرافیہ کوکس نے تبدیل کیا؟اس کے لیے کانگریس ذمہ دار ہے۔جیسے جیسے انتخابات کی مہم میں شدت پیدا ہوتی جارہی ہے،نرنیدرمودی اور کانگریس لیڈروں کے درمیان الفاظ کی جنگ میں بھی شدت پیدا ہوتی جارہی ہے۔مودی نے منموہن سنگھ پرنکتہ بہ نکتہ شدید تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ وہ برسوں سے صرف ایک ہی خاندان کی پوجاکررہاہے اور کانگریس کی اس پرستش کے نتیجہ میں آج نئی نسل کو یہ بھی نہیں معلوم کہ دوسرے لیڈروں نے قوم کے لیے کیاقربانیاں دیں۔انہوں نے سوال کیا کہ نہرواوراندراگاندھی کوان کی حیات میں ہی بھارت رتن ایوارڈویاگیا۔ان کے مقابلہ میں ڈاکٹر امبیڈکرکواس انتظار کے لیے برسوں انتظارکرناپڑا۔سردار پٹیل کوان کی موت کے41سال بعد یہ ایوارڈدیاگیا۔مودی نے اپنے مخصوص انداز میں مسلمانوں کی خوشنودی حاصل کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے سابق صدرالکلام آزاد کو یہ ایوارڈ کیوں نہیں دیاگیا؟وہ اس کے مستحق نہیں تھے؟انہوں نے گاندھی جی کے ورثہ کوفراموش کرنے کابھی الزام عائد کیا۔

Modi blames Congress for Partition and changing India's geography

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں