مکوکا عدالت میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرنے والے عہدیدار کی طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-14

مکوکا عدالت میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرنے والے عہدیدار کی طلبی

ممبئی کی خصوصی مکو کا عدالت نے آج یہاں دہشت گردی کے الزامات کے تحت کئی مسلم نوجوانوں کو گرفتا ر کرنے والے انسداددہشت گرد دستہ کے اعلی عہدیدار کشن سنگھل کو اور نگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں گواہی کے لئے طلب کیا ہے ۔ جس میں شامل 23مسلم نوجوانوں کو سنگھل کی ہی ایما پر انسداد دہشت گرد دستہ نے گرفتار کیا تھا ۔ خصوصی مکو کا عدالت کے جج جی ٹی قادری نے سبکدوش اسٹنٹ کمیشنر آف پولیس کشن سنگھال کے نام آ ج یہاں سمن جاری کیا اور ہدایت جاری کی کہ 15نومبر بروز جمعہ کو وہ عدالت میں صبح 11بجے حاضر رہیں جس کے دوران وکلاء استغاثہ ودفاع اس سے جرح کریں گے ۔ واضح رہے کہ شنگھال نے جہاں اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں مسلم نوجوانوں کو گرفتا رکیا تھا وہیں اس نے 7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ و مالیگاؤں 2006بم دھماکوں کی تقتیش کی تھی اوردرجنوں کی تعداد میں مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ قائم کیا تھا۔ اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں سنگھل کی سر براہی میں ہی تفتیش مکمل کی گئی تھی اور اس معاملے میں سنگھل کی شکایت پر ہی ملزمین کے خلاف مکوکا قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے ۔ ان ملزمین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر ( ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی سر براہ گلزار اعظمی نے کہا کہ ریٹائر اے سی پی کشن سنگھل کی گواہی اورنگ آباداسلحہ ضبطی معاملے میں نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ پولیس آفیسر کی شکایت پر ہی مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے جو تقریبا 8برسوں سے جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں سنگھل کی جانبدارنہ کار روائی کا ثبوت اس وقت حاصل ہوا تھا جب گذشتہ دنوں اس معاملے کی تحقیقا ت کرر ہی ملک کی سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے مسلم نوجوانوں کو کلین چٹ دیا تھا اور یہ بھی واضح کیا تھا مالیگاؤں 2006بم دھماکے مسلمانوں نے نہیں بلکہ بھگوادہشت گردوں نے انجام دئیے تھے ۔ استغاثہ کے مطابق ریاست کے ثفاقتی شہر اورنگ آباد اورپارچہ بانی شہر مالیگاؤں سے اے ٹی ایس کے دستہ نے ملزمین کا تعاقب کرکے انہیں اسلحہ سے لدی ٹاٹا سومو اور انڈیکا کار کو ضبط کیا تھا ۔ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے 1996سے2006کے درمیان ہندوستان اور بیرون ملک جاکر ملک میں دہشت گردانہ کا کار وائیاں انجام دینے کی تربیت حاصل کی تھی ۔ انہوں نے پاکستان میں تربیت حاصل کرنے کے بعد ہندوستان میں مقامی مسلم نوجوانوں کو اسلحہ کی تربیت دینے کا کیمپ بھی منقعد کیا تھا اور ملزمین کا تعلق ممنوع اسلامی تنظیموں سیمی اور لشکر طیبہ سے ہے ۔ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے ،ملک کی نظم ونسق کی صورتحال میں رخنہ اندازی کرنے اور دیگر غیر قانونی ارادوں کے تحت ملک دشمن سر گرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

MCOCA court called the official who had arrested Muslim youths

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں