جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ۔ عمر عبداللہ کا میڈیا سے خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-05

جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ۔ عمر عبداللہ کا میڈیا سے خطاب

JK-CM-Omar-Abdullah
چیف منسٹر جموں وکشمیر عمر عبدااللہ نے آج کہاکہ بی جے پی کہ وجہ سے مودی کا کچھ اثرہوسکتاہے لیکن ملک میں مودی کی کوئی لہرنہیں۔انھوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مودی کے اثر کی وجہ سے عام رائے دہندوں میں کوئی جوش وخروش توپیدا نہیں ہوگا لیکن بی جے پی کیڈرس تیار ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کانگریس کی دفادارحلیف ہے اور قومی سطح پر کانگریس زیرقیادت یو پی اے کے ساتھ مضبوط اتحاد قائم رکھے گی۔ان کے اس بیان سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہ جموں وکشمیر اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات برطانیہ کے ساتھ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے تعلقات کی طرز پر قائم رہ سکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے امکانی حل کے بارے میں اپنی رائے پیش کررہے تھے اور ان کے تبصرہ کواسی سیاق وسباق میں دیکھاجاناچاہیے۔یہ مسئلہ صرف بات چیت اور تبادلہ خیال کے ذریعہ حل کیاجاسکتاہے۔انھوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اوراس بارے میں انھیں کوئی شک وشبہ نہیں۔چیف منسٹر نے پاکستان سے اپیل کی کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی لڑائی بندی معاہدہ کا احترام کرے جس پر2003میں دستخط کئے گئے تھے۔عبداللہ نے کہا کہ ایسا معلو م ہوتاہے کہ حالیہ دنوں میں جموں وکشمیر سرحد پر صورتحال بہترہوئی ہے۔عام طور پر موسم سرما کے درمیان دراندازی ہوتی ہے لیکن ہمیں صورتحال پر گہری نظررکھنی ہوگی۔چیف منسٹر آج صبح سیول سیکریٹریٹ پہنچے۔جس نے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک ہفتہ طویل چھٹیوں کے بعد اب سرمائی دارالحکومت جموں میں کام کرنا شروع کیا ہے۔یواین آئی کے بموجب عمرعبداللہ نے ایک بارپھر مذاکرات کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے آج کہاکہ جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے جس نے ہندوستان کے ساتھ شامل ہونا منظور کیا ہے۔ریاست میں جاری بحران کے حل کے لیے اسے علاج کی ضرورت ہے۔جموں میں سیول سیکریٹریٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر ہندوستان سے معاہدہ کرچکاہے اور ملک کا اٹوٹ حصہ ہے۔

Jammu and Kashmir integral part of India, says CM Omar Abdulla

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں