نیوکلیر سمجھوتہ ہند - آسٹریلیا کے درمیان تیسرے دور کے مذاکرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

نیوکلیر سمجھوتہ ہند - آسٹریلیا کے درمیان تیسرے دور کے مذاکرات

ہندوستان اور آسٹریلیا سیول نیوکلیر تعاون معاہدہ کو قطعیت دینے کے مذاکرات میں تیزی پیدا کرنے نومبر کے آخری ہفتہ میں تیسرے دور کی بات چیت کریں گے۔وزیرداخلہ سلمان خورشیداوران کے آسٹریلیائی ہم منصب جوبلی بشپ نے کل پرتھ میں سیول نیوکلیر تعاون اور اہم باہمی مسائل بشمول سیکورٹی ومعاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔آسٹریلیا کے وزیر خارجہ کے سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزراء نے دونوں ممالک کی جانب سے ہندوستان کو آسٹریلیائی یورانیم کی فروختگی کے لیے سیول نیوکلیر تعاون سمجھوتے کو قطعیت دینے کے پابندی عائد ہونے کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ25نومبر کے ہفتہ عشرہ کے دوران تیسرے دور کے مذاکرات منعقدہوں گے۔اگر دونوں ممالک سمجھوتہ میں پیشرفت کریں تو ہندوستان جو نیوکلیر عدم پھیلاؤ سمجھوتہ(این پی ٹی) پر دستخط کنندہ ملک نہیں ہے وہ آسٹریلیا سے یوراینم خریداری کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔آسٹریلیامیں قابل باز یافت یوراینم کی عالمی سطح پر لگ بھگ ایک تاہی ذخائر موجود ہیں جو سالانہ تقریبا7ہزار ٹن یوراینم برآمد کرتا ہے۔بشپ نے خورشیدسے بات چیت کے بعد بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ حکومت آسٹریلیا کاترجیحی اقدامات ہے۔

India, Australia to hold 3rd round of talks on nuclear deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں