ایران اور عالمی طاقتیں نیوکلیر معاہدہ کے قریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

ایران اور عالمی طاقتیں نیوکلیر معاہدہ کے قریب


جنیوا
(اے ایف پی )
امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان گیری اور دیگر عالمی طاقتوں سے تعلق رکھنے والے ان کے ہم منصبوں نے آج جنیوا میں ایران کے ساتھ ایک تا ریخی نیو کلیر معاہدہ کے لئے دو ہفتوں میں دوسری بار پر زور کوشش کی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ وہ ایک معاہدہ کے قریب ہیں لیکن کئی مسائل ہنوزحل طلب ہیں ۔اس معاہدہ کے تحت یہ دیکھا جائے گا کہ ایران اس کے نیوکلیر کام کو محدود کردے اور تحدیدات میں راحت حاصل کرسکے ۔ جرمن وزیر خارجہ گیڈوویسٹر ویلے نے کہا کہ ہنوز بہت سے کام کرنے ہیں جون میں صدر حسن روحانی کے انتخاب کے بعد یہ امیدیں بڑھ گئی تھیں کہ ایران کے نیو کلیر پروگرام پر بڑھتی ہوئی کشدگی کے ایک دہے بعد ایک حل پر پہنچا جاسکتا ہے ۔ ناکامی کی صورت میں جو کھم مزید بڑھ جا ئیں گے کہ تہران اس کی نیو کلیر سرگرمیوں میں توسیع کو بحال کرسکتا ہے جومزید سخت تحدیدات کا باعث ہوسکتا ہے اور حتی کہ اسرائیل اور ممکنہ طور پرامریکہ فوجی کارروائی کرسکتا ہے ۔ روحانی کے اقتدار سنبھالنے بعد عالمی طاقتوں کیقائدین چہارشنبہ سے سیاسی ڈائرکٹرس کے درمیان جاری مذاکرات کے دور میں پیشترفت ہونے کی روشنی میں ایک معاہدہ پر پہنچنے کی امید میں جنیوا لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ روس کے وزیر خارجہ سر گئے لاوروف اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف پہلے سے ہی جنیوا میں ہیں جبکہ امریکہ ، چین فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ بالترتیب جان گیری ، وانگ ای ، لارینٹ فیبئس ، ولیم ہیگ اور گیڈوویسٹرویل جنیوا پہنچ گئے ہیں ۔ یوروپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین آشٹن کی زیر قیادت یہ بات چیت ہورہی ہے ۔ چین کے وزارت خارجہ کے تر جمان ہونگ لائی نے ای کے جنیوا روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ بات چیت آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت میں شمولیت کو یہ مطلب نہیں نکالا جاسکتا کہ مسئلے کا کوئی حل نکلنے والا ہے بلکہ ان کی موجودی سے تنازعہ کا حل نکالنے میں مذاکرات کاروں کو تقویت ملے گی ۔10نومبر کو ایران کے ساتھ سلامتی کونسل کے ممبران اور جرمنی کی بات چیت کی ناکامی کے بعد نئے دور کی یہ بات چیت کل ختم ہونی تھی لیکن حل نکلنے کے امکان کے پیش نظر اسے آج تک کے لئے بڑھادیا گیا ہے اور متعلقہ ممالک کے وزارئے خارجہ نے جنیوا پہنچنے کا اعلان کیا ہے ۔مبصروں کا کہناہے یورینیم افزودگی کے حق کے تعلق سے ایران کے مطالبے کی وجہ سے حل نکلنے میں مشکلیں آرہی ہیں ۔ امریکی سیاست دانوں نے اس طرح کے اشارے دئے ہیں کہ اگر اس بار بھی بات چیت ناکام رہتی ہے تو وہ ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کریں گے ۔
Iran, six world powers clinch breakthrough nuclear deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں