جاپانی جزائر پر چینی فضائی دفاعی زون کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

جاپانی جزائر پر چینی فضائی دفاعی زون کا قیام


بیجنگ
(پی ٹی آئی )
وزارت دفاع نے ایسٹ چائناسی کے لیے فضائی حدود کے دفاع سے متعلق نقشہ جاری کیا ہے جس میں جاپان کے زیر انتظام ان جزائر کو شامل کیا گیا ہے جن کا چین بھی دعویدار ہے ۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ہفتہ کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نئے قوانین کے تحت ان فضائی حدود میں داخل ہونے والے طیاروں کو چینی حکام کو مطلع کرنا ہوگا ، اور اگر انھوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی اور بیجنگ کی ہدایات پر عمل درآمد نہ کیا تو ان کے خلا ف عکسری نوعیت کی ہنگامی کار روا ئی کی جاسکتی ہے ۔ بیان کے مطابق نئے قوانین کا اطلاق ہفتہ سے شروع ہوچکاہے ۔ جاپان نے چین کے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے اور اس کی وزارت خارجہ کے عہدیدار جونیچی اہارا نے جاپان میں قائم مقام چینی سفیر ہان زیشیا نگ کو فون کیا اور اس نئی فضائی حدود کو \"قطعی نا قبول \"قرار دیا ۔ عہدیدار نے چین کو جزائر کے معاملے پر کشدگی بڑھانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔ مگر جاپان نے رواں ماہ ہی اپنے لڑاکا طیاروں کو اس وقت ایسٹ چائنا سی کی طرف روانی کیا تھا جباس کے بقول بغیر ہوا باز کے ایک طیارے کی جاپان کی جانب پرواز کی نشاند ہی ہوئی ۔ جاپان میں سینکا کو اور چین میں ڈائے اویو سے موسوم یہ جزائرغیر آباد ہیں ۔، مگر ان کے ارد گرد کا علاقہ ماہی گیری اور معدنی ذاخائر سے مالامال ہے۔ جاپان نے 19ویں صدی کے او اخر میں ان جزائر کا انتظام سنبھالا تھا ۔ طین نے 1971ء میں ان جزائر اور ان کے گردونواح میں سمندری حدود پر اپنی ملکیت ہونے کا دعوی کیا تھا ۔ اس کا کہنا تھا کہ قدیم نقشے اس بات کی نشاند دہی کرتے ہیں کہ یہ علاقے صدیوں سے چین کی سرزمین کا حصہ ہیں ۔
China creates air defense zone over Japan-controlled islands

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں