سوشیل نٹ ورکنگ سائٹس کو قانون کے تابع کرنے کی سفارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

سوشیل نٹ ورکنگ سائٹس کو قانون کے تابع کرنے کی سفارش

social media
وزیر اعظم منموہن سنگھ کو آج دوسرے ممالک کی طرح فیس بک اور ٹوئٹڑ جیسے غیر ملکی مواد فراہم کنندہ کو ہندوستانی قوانین کے تابع کرنے کے لئے سفارشات پیش کی گئیں۔ ڈائرکٹر انٹلیجنس بیورو آصف ابراہیم نے ڈائرکٹرس جنرل انسپکٹرس جنرل آف پولیس کی سالانہ کانفرنس کے اختتامی دن وزیر اعظم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں یہ تجویز پیش کی۔ ابراہیم نے گذشتہ دو دنوں کی روداد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سائبر اسپیس کے چیالنجس سے نمٹنے کے لئے درکار اقدامات اور پیچیدگیوں کے بارے میں خصوصی بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ فراقہ وارانہ واقعات سے یہ پتہ چلا ہے کہ ہجوم کو اکسانے کے لئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا اور اس بات کو محسوس کیا گیا کہ ہندوستان میں سیکوریٹی ایجنسیاں اس محاذ پر معذور ہیں۔ اسی لئے سفارش کی گئی کہ مواد فراہم کنندہ کو ہندوستانی قوانین کے دائرہ میں لایا جائے اور ہماری اپنی سائبر حدود تیار کئے جائیں۔

IB chief wants Twitter, Facebook brought under Indian laws

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں