خواتین کو ملک میں ہر جگہ تفریق کا سامنا - وزیر اعظم کا اعتراف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-20

خواتین کو ملک میں ہر جگہ تفریق کا سامنا - وزیر اعظم کا اعتراف

First Women bank
وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے آج کہاکہ ایک دکھ بھری حیثیت ہے کہ ہندوستان میں آج بھی خواتین کو ہرجگہ تفریق کا سامنا کرناپڑتاہے خواہ وہ گھر ہویادفاتریاکوئی جگہ۔انہوں نے کہاکہ ہماری سابق صدرجمہوریہ ایک خاتون تھیں،ہمارے ایوان زریں کی اسپیکرخاتون ہیں۔لوک سبھامیں اپوزیشن رہنما بھی خاتون ہیں علاوہ ازیں2ریاستوں کی وزرائے اعلی بھی خواتین ہیں۔ملک کی سب سے بڑی اورقدیم سیاسی پارٹی کی صدرخاتون ہیں باوجوداس کے ملک میں خواتین کی اصل حالت باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ گھر۔اسکول دفاتراورعوامی مقامات ہرجگہ خواتین کو تفریق کاسامناکرناپڑتاہے جوتشویش کا باعث ہے۔وزیراعظم ملک میں پہلے خواتین بینک(بھارتیہ مہیلا بینک) کے افتتاح کے موقع پراپنے خیالات کااظہار کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کوسماجی،اقتصادی اورسیاسی طورپر بااختیاربناناابھی بھی ایک خواب ہے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ آج ڈیولپمنٹ سے ایک نئی شروعات ہوگی۔وزیراعظم نے اس کے لیے وزیرخزانہ پی چدمبرم اوران کی ٹیم کوبھی مبارک باددی جنہوں نے بہت ہی کم مدت میں مذکورہ بینک کے آئیڈیاکو حیثیت کاروپ دیا۔واضح ہو کہ وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج ممبئی میں ہندوستان کے خواتین کے پہلے بینک کاافتتاح کیا۔بھارتیہ مہیلا بینک خصوصی طورپرعورتوں کابینک ہوگااوراس میں صرف خواتین ملازمین ہوں گی۔محترمہ اوشااننت سبرامنیم اس کی سربراہ اورمنیجنگ ڈائرکٹر ہیں۔شروع میں حکومت 2017تک پورے ملک میں اس کی500شاخیں کھولنے کاارادہ رکھتی ہے جبکہ31مارچ2014تک اس کی25شاخیں کھولیں جائیں گی۔یہ شاخیں گاؤں میں بھی کھولی جائیں گی جہاں خواتین کو بینک کھاتہ کھولنے میں دشواری پیش آتی ہے۔اگرچہ اس بینک کاہیڈکوارٹردہلی میں ہوگا لیکن اس کا افتتاح ممبئی میں کیاگیا کیونکہ دہلی میں4دسمبرکوہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اس وقت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذہے۔ممبئی میں بینک کے افتتاح کے ساتھ بینک کی سات مزید شاخیں پورے ملک میں کام کرناشروع کردیں گی۔وزیرخزانہ پی چدمبرم نے اس سال اپنی بجٹ تقریرمیں مہیلابینک کھولنے کا اعلان کیاتھااوراس کے لئے ایک ہزارکروڑروپے مختص کرنے کی بات کی تھی۔اس دوران کانگریس کی صدر سونیاگاندھی نے بھارتیہ مہیلابینک کے افتتاح کو سابق وزیراعظم آنجہانی اندراگاندھی کے شایان شان خراج عقیدت قراردیتے ہوئے یہ امیدظاہرکی کہ یہ بینک صنفی انصاف اور مساوات کو یقینی بنانے کے لئے نمایاں رول اداکرے گا۔انہوں نے کہاکہ آج ہم اندراگاندھی کی سالگرہ منارہے ہیں اوراس دن کی یاد میں بہت ساری تقریبات کاانعقادکیاگیاہے لیکن انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اوربہترطریقہ بھارتیہ مہیلابینک کے افتتاح سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔

Women face discrimination, empowerment distant goal: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں