ملک کی پہلی ٹرین کے لیے پہلا ریل پل بھی 1852 میں بنا یا گیا تھا۔ 16/اپریل کے دن ہندوستان میں پہلی مسافر ٹرین ممبئی سے تھانے کے درمیان 34 کلومیٹر کا سفر مکمل کرنے کے دوران اس پل سے گزری تھی۔ اسی لیے یہ پل ہندوستانی ریل کی تاریخ کی وراثت بن گیا ہے۔ ریل کو ہندوستان میں لانے کا کام سال 1850 میں شروع ہوا اور تقریبا دوسال کے بعد1852میں پہلے ریل کا انجن تیار کر پٹریوں پر دوڑایا گیا۔ جب اس کا تجربہ کامیاب رہا اور تمام معیار کی جانچ کے بعد پہلی ٹرین کی شروعات 16/اپریل 1853میں بمبئی کے بوری بندر سے تھانے کے درمیان ہوئی۔
اس دوران ٹرین نے 34 کلو میٹر کا سفر طے کیا تھا۔ ٹرین کو بوری بندر سے دوپہر 3:30 بجے تھانے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی ٹرین پلیٹ فارم سے باہر نکلی تو اسے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس ٹرین کو چلانے کا کریڈیٹ انڈین پننسلا ریلوے ( جی ای پی ریلوے) کو جاتا ہے، جس کا آزادی کے بعد نام تبدیل کرکے سینٹرل ریلوے کردیا گیا۔
India's first train trial run turns 161 today
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں