ڈاک ٹکٹ میں صارف کی بھی تصویر چسپاں کرنے کی اسکیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-19

ڈاک ٹکٹ میں صارف کی بھی تصویر چسپاں کرنے کی اسکیم

get-your-face-on-postal-stamp
ہندوستان کی حکومت نے بھلے ہی آ پ پر کوئی ڈاک ٹکٹ جاری نہیں کیا ہو، لیکن آپ کی بھی تصویر ڈاک ٹکٹ پر جھلک سکتی ہے۔ ممبئی واقع مرکزی پوسٹ آفس ( جی پی او ) میں پیر سے شروع ہورہے ، مائی اسٹیمپ ، منصوبہ بندی کے تحت کچھ روپے خرچ کرکوئی بھی شخص اپنی تصویر والا ڈاک ٹکٹ تیار کروا سکتا ہے۔ اس ڈاک ٹکٹ کے استعمال آپ اپنے پیاروں کو خط بھیجنے کے لیے بھی کرسکیں گے۔ جلد ہی ناگپور اور اورنگ آباد سمیت ریاست کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اس منصوبہ کو شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے فن کی تشہیر کرنے کے مقصد سے شروع اس منصوبہ سے ڈاک محکمہ اپنا ریونیو بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔ گزشتہ سال اس منصوبہ کی اچھی خاصی ہمت افزائی ملی۔ جلد ہی ناگپور اور اور نگ آباد سمیت ریاست کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اس منصوبہ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کے لیے لوگوں کو ان تصاویر کے ساتھ جی پو او آنا ہوگا۔ یہ تصویر صرف 5روپے کے ٹکٹ کے ساتھ ہی پرنٹ کی جاسکیں گی۔ مائی اسٹیمپ منصوبہ بندی کے تحت خط پر ٹکٹ کے ساتھ عام آدمی اپنی تصویر چسپاں کراسکتا ہے۔ یہ ٹکٹ بھی باقی ٹکٹوں کی طرح اصلی ہوگا۔ ڈاک محکمہ اس کے لیے باقائدہ پیسے لے گا اور 300روپے میں ایک درجن تصویروں کی شیٹ چھپوائی جاسکتی ہے۔ اب تک ڈاک محکمہ صرف آنجہانی شخصیات کے نام پر ٹکٹ جاری کرتا رہا ہے لیکن بیروں ملک میں ایسے ٹکٹوں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسے ملک میں بھی نافذ کیا گیا ہے، گزشتہ سال اس منصوبہ کی شروعات کی گئی تھی۔

Now you can get your face on a postal stamp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں