تاریخ سے نابلد انسان تاریخ رقم نہیں کر سکتا - کپل سبل کا مودی کو چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

تاریخ سے نابلد انسان تاریخ رقم نہیں کر سکتا - کپل سبل کا مودی کو چیلنج

modi and sibal
مرکزی وزیرکپل سبل نے چیف منسٹر گجرات نریندرمودی پر دروغ گوئی کی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندرمودی کو مباحث کا چیلنج کیا۔انھوں نے بتایا کہ سیاسی مذاکرات افرادکے بجائے ملک پر اثر انداز ہونے والے مسائل پر مرکوز ہونے چاہئیں۔بی جے پی نے سبل کے چیلنج کا فوری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ارون جیٹلی ان سے بحث کے لیے تیار ہیں۔مرکزی وزیر نے بتایا کہ وہ وزارت عظمی کے امیدوار بننے کے بعد ہی جیٹلی سے مقابلہ کریں گے۔سبل نے بتایاکہ وہ مباحث کے لیے مودی کو چیلنج کررہے ہیں کیوں کہ دراصل چیف منسٹر گجرات ہی یو پی اے کے خلاف جھوٹ پھیلارہے ہیں۔مودی جن کا انھوں نے نام کے اظہار کے بغیر''دائمی حریف''(نرینترورودھی)کی حیثیت سے حوالہ دیا،پر تنقید کرتے ہوئے سبل نے ان پر الزام لگایا کہ وہ یوپی اے کے بارے میں جھوٹی باتیں پھیلارہے ہیں۔انھوں نے بی جے پی قائد کے اس الزام کی تردید کی کوشش کی جس میں انھوں نے بتایا تھاکہ کانگریس نے ملک کو تبادہ کردیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ انھیں افسوس اس بات کا ہے کہ جن مسائل پر تبادلہ خیال کیاجاناچاہیے ان پر تبادلہ خیال نہیں ہورہاہے۔ان(بی جے پی) کے پاس کوئی مسائل نہیں ہے لہذاوہ افراد کے بارے میں باتیں کررہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایک شخص نہ تو ملک کے مستقبل کو تعمیر کرتا ہے اورنہ کرسکتا ہے،سبل نے بتایا کہ الزامات کے ذریعہ نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ پالیسیوں کے ذریعہ کیا جاتاہے۔بدبختانہ طور پر چنددن سے اس قسم کا ماحول وجود میں آیا ہے کہ مسائل کے بجائے افرادکے بارے میں زیادہ اظہار خیال کیا جارہا ہے۔مجموعی قومی پیداوار نمو،فی کس شرح آمدنی ملک میں راست بیرونی سرمایہ کاری کو متعارف کروانے ودیگراقدامات میں یوپی اے حکومت کی بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے حکومت سے بہتر کار کردگی کے ثبوت کے طور پر انھوں نے دستاویزات پیش کرتے ہوئے سبل نے بتایا کہ اگر سرگرمیوں کامطلب ہندوستان کی تباہی ہوتا ہے تو بی جے پی کو چاہیے کہ وہ مستقبل طور پر اپوزیشن میں ہی رہے تاکہ ملک توقی کرسکے۔پریس کانفرنس سے مودی کے خطاب نہ کرنے کی وجہ دریافت کرتے ہوئے سبل نے چیف منسٹر گجرات پر الزام لگایا کہ وہ سامعین پر کنٹرول چاہتے ہیں تاکہ اپنی بے بنیادباتوں پر مواخذہ سے بچ سکے۔مودی پر تنقید کرتے ہوئے سبل نے بتایا کہ بی جے پی قائدنے کبھی بھی پریس کانفرنس کو مخاطب نہیں کیا۔انھوں نے بتایا کہ مودی صرف تقریر کرتے ہیں اور روانہ ہوجاتے ہیں۔وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ ماحول کو قابو میں رکھا جائے۔گجرات میں مجوزہ مجسمہ اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے سبل نے بتایا کہ اتحاد کا مقام قلوب ہوتا ہے۔انھوں نے مودی سے مطالبہ کہ وہ اپنی غلطیوں پر معذرت خواہی کریں۔

مرکز نے آج چیف منسٹر گجرات نریندرمودی کے الزام کو مسترد کردیا جس میں انھوں نے بتایاتھاکہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ورثہ کی یادمنانے پر اشتہارات جاری نہیں کیے گئے۔وزیراطلاعات ونشریات منیش تیواری بتایا کہ مودی حق گوئی میں بخل سے کام لے رہے ہیں۔اپنے ٹوئٹرپر تیواری نے الزام لگایا کہ 1999،2000اور2001ء کے دوران جب کہ این ڈی اے حکومت1999تا2004برسراقتدار تھی انھوں نے پٹیل کی یادمنانے کے لیے کسی قسم کے اشتہارات جاری نہیں کئے گئے۔2004و2013ایک سال2008کے دوران اشتہارات جاری نہیں کئے گئے۔چیف منسٹر گجرات ہمیشہ ہی راست بازی میں بناء پر بخل سے کام لیتے ہیں۔اس سے قبل مودی نے اپنے بتصرہ میں بتایا تھا کہ حکومت گجرات کی جانب سے ہندوستان کے پہلے وزیرداخلہ کے جسیم مجسمہ کی تعمیرکے اقدام کو ملحوظ رکھتے ہوئے مرکز اخبارات میں آج سردار پٹیل کی یوم پیدائش پر اشتہارات جاری کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔حالیہ ماضی میں دونوں فریقین نے سردار پٹیل کے ورثہ پر تنازعہ کھڑاکردیا تھا جب کہ اس مسئلہ پر دونوں ایک دوسرے کے خلاف دعوؤں اور جوابی دعوؤں کررہیں۔کانگریس نے بی جے پی الزام عائدکیا کہ وہ سردار پٹیل کے ورثہ پر قبضہ کے لیے کوشاں ہیں جب کہ اس نے بتایا کہ اس کی مالک دراصل کانگریس ہی ہے۔کانگریس نے یہ دعوی بھی کیا کہ سردار پٹیل نے بتایا تھا کہ آر ایس ایس کے فرقہ پر ستانہ زہر نے مہاتماگاندھی کو ہلاک کیا ہے۔

Kapil Sibal challenges Narendra Modi to debate, slams Gujarat CM for 'politics of lies'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں