ہوڑہ کی میئر ممتا جیسوال پر بم کا حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

ہوڑہ کی میئر ممتا جیسوال پر بم کا حملہ

howrah-mayor-mamata-jaiswal
ہوڑہ میونسپل کار پوریشن انتخابات کیلئے کی گئی سخت سیکوریٹی انتظامات کے باوجوس میئر ممتا جیسوال پر حملے ہوگئے انہیں ہدف بنا کر بم پھینکا گیا اس کے بعد انہیں مار ا پیٹا گیا ۔ سنگین حالت میں میئر کو ہوڑہ ضلع اسپتال کے آئی ٹی یو میں داخل کرایا گیا ۔ واقعہ جمعہ پولنگ کے دوران صبح تقریبا 11.30بجے ان ہی کے وارڈ 13میں سینٹ نکیسنس اسکول کے قریب ہوا۔ وہاں ان کی گاڑی کے قریب بم پھینکا گیا اس میں وہ بال بال بچ گئی۔ اس کے بعد میئر پر شری کرشن ودیالیہ کے قریب حملہ کیا گیا۔ بتا یا گیا ہے کہ ووٹنگ میں دھاندلی ہونے کی اطلاع ملنے پر میئر اس اسکول کی طرف جارہی تھیں اسی دوران کچھ لوگوں نے انہیں مارا پیٹا۔ الزام ہے کہ اس دوران حملہ آوروں نے میئر کے پیٹ پر حملہ کیا۔ ضلع بایاں محاذ کے کنوینر اور ضلع سی پی آئی ایم کے سیکریٹری بپلب مجمدار نے اس واقعہ کے پیچھے ترنمول کے ہاتھ ہونے کا الزام لگا یا ہے انہوں نے کہا میئر کے قتل کی سازش رچی گئی تھی جبکہ پولیس خاموش ہوکر سب کچھ دیکھتی رہی انہوں نے واقعہ سے متعلق وزیر اروپ رائے کے تبصرہ کی سخت مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزیر کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔ انہوں نے واقعہ کے بعد وزیر اعلی کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آنے پر تشویش ظاہر کی۔ وزیر اروپ رائے نے واقعہ کو میئر کا ڈرامہ بتا یا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی وہ دو بار اس طرح کا ڈرامہ کرچکی ہیں اس بارے میں پولیس تحقیقات کرے گی سینئر مارکسوادی رہنما محمد سلیم زخمی میئر کو دیکھنے کیلئے ہسپتال پہنچے تھے انہوں نے انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب میئر محفوظ نہیں ہیں تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔ سابق ممبر پارلیمنٹ سودیش چکرورتی ، سی پی آئی ایم لیڈر میئر کو دیکھنے اسپتال پہنچے تھے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے میئر پر حملے کے واقعہ پر ضلع مجسٹریٹ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ بایاں محاذ نے حملہ آوروں میں مقامی ترنمول لیڈر کرشنا سنگھ کے شامل ہونے کا الزام لگا یا ہے۔ اے ڈی سی پی نارتھ رشید منر خان نے بتا یا کہ اس واقعہ میں کسی شخص کے خلاف شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

Howrah mayor injured in bomb attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں