نصابی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تعلیم کا حصول بھی ضروری - گورنر آندھرا پردیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

نصابی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تعلیم کا حصول بھی ضروری - گورنر آندھرا پردیش

تعلیم اور اخلاقی اقدار دونوں کا ایک ساتھ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اسکولی بچوں کو تعلیم کے ساتھ اخلاقی تعلیم پر بھی زور دینے کی ضرورت ہے اور اساتذہ پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کو اخلاقیات سے واقف کرواتے ہوئے زیور تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم سے آراستہ کریں۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج راج بھون میں خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ یوم اطفال کے موقع پر دربار ہال میں ایک خصوصی پروگرام ہمیشہ کی طرح منعقد کیا گیا۔ گورنر نے طلبہ کو تلقین کی وہ اپنے اندر اچھے اوصاف پیدا کرتے ہوئے والدین استاتذہ اور اپنے بڑوں کا احترام کریں۔ سخت محنت اور مصمم ارادہ کرکے تعلیمی اور دیگر میدانوں میں کامیابی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی عادتوں کی وجہ ایک بہترین شہری ابھر کر آتا ہے۔ اعلی تعلیم کے علاوہ اخلاقی تعلیم کے حصول سے ہی مکمل تعلیم حاصل ہوگی مسٹرای ایس ایل نرسمہن نے پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر شہر کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے اسا تذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ گورنر اور ان کی اہلیہ نے طلبہ کو روشن مستقبل کی دعا دی۔ اس موقع پر بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Governor AP speech on childrens day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں