بنگلور سے ممبئی جاتے ہوئے والوو بس میں آگ کا حادثہ - 7 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

بنگلور سے ممبئی جاتے ہوئے والوو بس میں آگ کا حادثہ - 7 ہلاک

کرنا ٹک کے ضلع ہاویری میں ایک بس میں آج صبح آگ لگنے سے 7مسافرین زندہ جل گئے جب کہ 40دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ممبئی جارہی بس جب پونے ۔ بنگلور قومی شاہراہ پر رات ڈھائی بجے کنی مینا گاؤں کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کے بس پر قابو کھو دینے کی وجہ سے بس ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی بس میں 50افراد سوار تھے اور سبھی سورہے تھے۔ آگ سے جھلس جانے والے مسافروں کو ہبلی کے کرناٹک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتا یا کہ بس چار ماہ قبل ہی خریدی گئی تھی۔ بتا یا جاتا ہے کہ بس کی رفتار غالبا تیز تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ملٹی ایکسل اے سی والو و بس کل رات بنگلور سے روانہ ہوئی تھی۔ کئی مسافرین ایمرجنسی اگزٹ کے ذریعہ باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈرائیور بھی بچ گیا تاہم مفرور بتا یا جاتا ہے جب کہ اس کا ایک اسسٹنٹ مہلوکین میں شامل ہے۔ ہاویری ایس پی ششی کمار نے بتا یا کہ نعشیں نا قبل شناخت ہیں اس لئے ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ ان کی شناخت کروائی جائے گی۔ پونا جارہے ایک مسافر کو ایمرجنسی کھڑکی توڑنے میں کامیابی ملی جس نے کئی مسافرین کو باہر نکلنے میں مدد کی۔ بس میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے بتا یا کہ ڈیزل ٹینک میں اخراج کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی اور چند منٹوں میں بس شعلہ پوش ہوگئی۔ 28مسافرین کا تعلق ممبئی سے تھا جنھیں کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کی بس میں ممبئی بھیجا گیا ہے۔ آج کا یہ حادثہ تقریبا 15دن قبل آندھر ا پردیش کے محبوب نگر ضلع میں پیش واقعہ کی یاد تازہ کرتا ہے جس میں بنگلور سے حیدر آباد آرہی ایسی ہی ایک والوو بس کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے کے حادثہ میں 45افراد زندہ جل گئے تھے۔

( یو این آئی)
بنگلور سے ممبئی جارہی ہے والوو بس کے 22مسافرین کی جان ایک 10سالہ لڑکے کی حاضری دماغی کی وجہ سے بچ گئی۔ آفتاب نامی اس لڑکے نے جو اپنے والدین کے ساتھ بس میں سفر کر رہا تھا بتا یا کہ اچانک بس کو دھکا لگنے پر وہ نیند سے بیدار ہوگیا اور دیکھا کہ بس میں آگ لگ گئی ہے اور دھواں پھیل رہا ہے۔ اس نے فوری حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بس کا ایر ونڈو کھول دیا جو چھت پر لگا ہوتا تھا اور چیخ چیخ کر مسافرین کو جگانے لگا۔ اس کی اس چوکسی نے کئی مسافرین کی جان بچائی ۔ موقع پر پہونچنے والے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب نے بتا یا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ سفر کر رہا تھا ، جنھیں اب و ہ ڈھوند ے گا۔

Seven killed as Mumbai-bound Volvo bus catches fire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں