گوا پولیس تہلکہ کے ایڈیٹر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-22

گوا پولیس تہلکہ کے ایڈیٹر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے گی

Goa-police-file-FIR-against-Tarun-Tejpal
چیف منسٹر گوا،منوہرپاریکرنے آج کہاکہ گواپولیس ہفتہ وارجریدہ تہلکہ کے ایڈیٹرانچیف ترون تیج پال کے خلاف ایک خاتون صحافی کی جانب سے عائدکئے گئے جنسی حملہ کے الزامات کی ابتدائی تحقیقات کرے گی۔پاریکرنے بتایاکہ اگر اتبدائی تحقیقات سے یہ پتہ چلتاہے کہ یہ واقعہ گوامیں پیش آیاتورسمی طورپرالزامات عائدکئے جائیں گے۔انھوں نے کہاکہ میں نے پولیس کو ابتدائی تحقیقات کرنے کاحکم دیاہے۔فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ گوامیں کیاواقعہ پیش آیاتھا۔اگرانکوائری سے یہ انکشاف ہوتاہے کہ یہ واقعہ یہاں پیش آیاتھاتوہم قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔تہلکہ میگزین کی ایک خاتون صحافی نے الزام عائدکیاہے کہ ترون تیج پال نے جاریہ ماہ کے اوائل میں گوامیں منعقدہ ایک کانفرنس میں ان کاجنسی استحصال کیاتھا۔تیج پال نے ان الزامات کی تردیدنہیں کی بلکہ وہ میگزین کے ایڈیٹر انچیف کے عہدہ سے عارضی طورپرسبکدوش ہوگئے ہیں۔اسی دوران نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے مطابق قومی کمشین برائے خواتین نے آج کہاکہ اگرترون تیج پال کامعاملہ اس کے سامنے پیش کیاجائے تووہ جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔قومی کمیشن برائے خواتین کی چیرپرسن ممتاشرما نے کہاکہ اس معاملہ کوکمیشن کے علم میں لائے جانے پرہم تحقیقات کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ قصوردارپائے جانے پرملزم کوسزاملے۔انھیں عدالت میں مقدمہ کا سامناکرناپڑے گا۔ممتاشرمانے تیج پال کے اس اعلان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ6مہینے کے لیے تہلکہ کے ایڈیٹرکے عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں،کہاکہ ترون تیج پال کوئی بھگوان نہیں ہیں کہ اپنی سزاکاوہ خودفیصلہ کریں۔یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگاکہ تہلکہ کی منیجینگ ایڈیٹر شوماچودھری نے کل اپنے ملازمین کوایک ای میل روانہ کیاجس سے تہلکہ کے بانی دایڈیٹرانچیف ترون تیج پال کامکتوب بھی منسلک تھا۔تیج پال نے شوماچودھری کے نام اپنے ای میل میں کہاتھاکہ ایک غلط فیصلے اورصورتحال کی غلط تشریح کی وجہ سے ایک ایسابدبختانہ واقعہ پیش آیاہے جس کے ہم مخالف ہیں اورجس کے خلاف جدوجہدکرتے ہیں۔میں نے متعلقہ صحافی سے اپنے کسی بھی غلط رویہ کے لیے پہلے ہی غیرمشروط معذرت خواہی کی ہے لیکن میں مزید کفارہ اداکرناچاہتاہوں اسی لیے میں تہلکہ کے ایڈیٹر کے عہدہ اوردفتر سے آئندہ6ماہ کے لیے سبکدوش ہورہاہوں۔شوماچودھری نے تیج پال کے مذکورہ مکتوب کے ساتھ ایک خط ملازمین کوروانہ کیااورکہا کہ ایک ایسا واقعہ پیش آیاجس سے اندرونی طورپر نمٹ لیاگیاہے۔ترون نے غیرمشروط معذرت خواہی کرلی ہے۔متعلقہ صحافی اس کارروائی سے مطمئن ہیں،ترون ہمارے معیارات کی مطابقت کرتے ہوئے رضاکارانہ طورپر ایڈیٹرکے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی کے بموجب مرکزنے تہلکہ کے ایڈیٹر ترون تیج پال کے خلاف جنسی استحصال کے خاتون صحافی کے الزامات کے مسئلہ میں شامل ہونے سے انکارکردیا۔وزیراطلاعات ونشریات منیش تیواری نے گوامیں نامہ نگاروں کوبتایا کہ یہ ایک بے حدحساس مسئلہ ہے اورترون کے بارے میں تمام تفصیلات کی جانچ کی جائے گی۔اگراس مسئلہ پرکوئی ردعمل ظاہر کیاجاتاہے توہم یقینااپناردعمل ظاہرکریں گے۔میں کل سے ٹی وی پراس معاملہ کامشاہدہ کررہاہوں ہے لہذاتمام تفصیلات کی جانچ پڑتال کے بعد ہی اپناردعمل ظاہر کریں گے۔

Goa Police, NCW to probe sexual misconduct allegations against Tehelka editor Tarun Tejpal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں