نریندر مودی کو الیکشن کمیشن کی سخت سرزنش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-22

نریندر مودی کو الیکشن کمیشن کی سخت سرزنش

EC-not-satisfied-with-Modi-explanation
"لگام دواپنی زبان کو"نریندرمودی کوالیکشن کمیشن کی وارننگ
خوبی پنجہ،ظالم ہاتھ ریمارکس پر سخت سرزنش۔سیاسی شائستگی کو ملحوظ رکھنے کامشورہ

الیکشن کمیشن نے وزارت عظمی کے بی جے پی امیدوارنریندرمودی کوان کے ایک ریمارک پرپھٹکارلگائی ہے اورکہاہے کہ وہ آئندہ اپنی زبان پرلگام لگائیں۔مودی نے کانگریس کے خلاف خوبی پنجہ کالفظ استعمال کرتے ہوئے انتہائی اہانت آمیزریمارک کیاتھا۔چھتیں گڑھ میں ان کی تقررپرکانگریس نے اعتراض کرتے ہوئے اس مسئلہ کوالیکشن کمیشن سے رجوع کیاتھا۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ سیاسی حریفوں کے لیے خونی پنجہ یاظالم ہاتھ جیسے استعمال کرنا مہذب سیاسی روایت کوزخمی کرنے کے مترادف ہے۔کمیشن نے مودی کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ چھتیں گڑھ میں آپ کی تقررکاجائزہ لینے کے بعدئستگی کاپاس ولحاظ رکھیں گے۔نریندرمودی کے نام الیکشن کمیشن نے3 صفحات پرمشتمل نوٹس دی ہے،جس میں ان کی سخت سرزنش کی گئی ہے۔ نریندرمودی نے خونی پنجہ کے اپنے بیان پروضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ یہ ایک عام لوگوں کی اصطلاح ہے،جولوگوں کو سمجھانے کے لیے استعمال کی گئی۔نرنیدرمودی کو الیکشن کمیشن نے وارننگ دی کہ وہ آئندہ ایسی زبان استعمال نہ کریں،ورنہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔وہ اپنے حریف لیڈروں پرشخصی حملے نہ کریں۔خونی پنجہ یاظالم ہاتھ سے متعلق آپ کابیان وسیع ترپس منظرمیں دیکھاجائے تویہ کانگریس پرشخصی حملہ ہے،جوکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرہ میں آتاہے۔کمیشن نے کہاکہ وعدے اورتیقن کے مطابق نریندرمودی الیکشن کمیشن کے و ضع کردہ ضابطہ اخلاق کی تابعداری کریں گے۔الیکشن کمیشن آزادی اظہارخیال کو بنیادی حق شمار کرتے ہوئے اس کا احترام ضرور کرتاہے۔اس حق کااستعمال شائستگی کے ساتھ کیاجاناچاہیے،تاکہ نظام عامہ متاثرنہ ہو۔نریندرمودی نے الیکشن کمیشن میں9صفحات پرمشتمل جواب پیش کیاتھا۔انہوں نے خونی پنجہ ریمارک کے ذریعہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تردید کی تھی۔انہوں نے یہ دلیل دی تھی کہ انہیں کانگریس کی پالیسیوں پرتنقیدکرنے کی آزادی حاصل ہے،یہ ان کا بنیادی حق ہے ،تاہم الیکشن کمیشن نے مودی کے دلائل مستردکردیے اورانہیں ہدایت دی کہ وہ اپنی زبان پرقابورکھیں۔

Not satisifed with your explanation: EC tells Modi on 'khooni panja' remark

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں