ترون تیج پال کے خلاف کیس درج کرنے میں گوا پولیس کی حیرت انگیز تیز رفتاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-25

ترون تیج پال کے خلاف کیس درج کرنے میں گوا پولیس کی حیرت انگیز تیز رفتاری

گواپولیس نے ہوسکتاہے کہ تہلکہ کے ایکزیکٹیوانچیف ترون تیج پال کے خلاف جوایک جونیرساتھی پر جنسی حملہ کے ملزم ہیں ایف آئی آردرج کرنے میں حیرت انگیزطورپرتیز رفتاری کامظاہرہ کیاہے لیکن سنگین جرائم کے تعلق سے اپنااختیاراستعمال کرنے میں اس کاریکارڈ دوسرامنظربھی پیش کرتاہے۔سدیپ تامنکرجوایک بس ڈرائیوراورجہدکار کے علاوہ سیاستداں بننے کاخواہشمند ہے،کی شکایتوں کے بارے میں گواپولیس نے جس مسلسل سردمہری کامظاہرہ کیا اس سے پولیس کے دوسرے رویہ کاپتہ چلتاہے۔سدیپ تامنکرنے پولیس کے پاس80فوجداری شکایتیں پیش کیں۔جن میں سے ایک کو چھوڑ کر کسی کے بارے میں بھی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آر)درج نہیں کی گئیں۔تامنکرنے کہاکہ مجھے بتائے کہ میں کہاں نہیں گیا، کرائم برانچ،اینٹی کرپشن بیورو۔مقامی پولیس اسٹیشنس میری شکایتیں عوامی زندگی میں کرپشن سے متعلق اورسیاستدانوں کے علاوہ لاتعداد سرکاری محکموں کے خلاف ہیں۔تامنکرنے جوآرٹی آئی جہدکارہیں ماضی میں کئی اسکامس کوبے نقاب کیاتھاجن میں سے چندپرعدلیہ کی جانب سے غورکیاگیاجس نے پولیس کو ایف آئی آر س درج کرنے کاحکم دیا۔اس کے برخلاف گواپولیس نے تیج پال کے کیس میں حتی کہ متاثرہ کا بیان ریکارڈ کئے بغیراورخالصتاذرائع ابلاغ کی اطلاعات پرایف آئی آر درج کئے جانے میں جس کارکردگی کامظاہرہ کیاہے اس سے واضح طور پر تضادکاپتہ چلناہے۔تامنکرنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں(گواپولیس نے)عصمت ریزی کے اس کیس میں ایف آئی آردرج کیاہے لیکن تمام شکایت کنندوں کے ساتھ جوپولیس سے رجوع ہوتے ہیں اسی طرح کاسلوک کیاجاناچاہئے۔دیگرآرٹی آئی جہدکارجیسے کاشی ناتھ شیٹے اورا یرس راڈرکس کوبھی اسی طرح کی صورتحال کاسامناکرناپڑا۔کاشی ناتھ شیٹے نے ے کہاکہ کرپشن اورحکومت کے دیگرنامناسب کاموں کے تعلق سے شکایات کے بارے میں پولیس شاذونادرہی ایف آئی آردرج کرتی ہے تاوقتیکہ جہدکارعدلیہ سے رجوع نہ جائیں۔عموما وہ(چیف منسٹر منوہرپاریکر)کوئی ایف آئی آردرج نہیں کراتے اورہم ہی کوعدالت جاناپڑتاہے لیکن اگرنریندرمودی ان سے کچھ کہتے ہیں تو وہ فوری ایف آئی آردرج کرلیں گے۔جنوری میں پولیس نے ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی سے متعلق کیس رجسٹرکرنے میں تاخیرسے کام لیاتھاجس کے نتیجہ میں برہم مقامی عوام بطور راحتجاج سڑکوں پرنکل پڑے تھے۔

Sexual assault case: Goa Police file FIR against Tarun Tejpal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں