ترقی اتحاد کی مرہون منت - یوم تاسیس آندھرا پردیش تقاریب سے وزیر اعلیٰ کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

ترقی اتحاد کی مرہون منت - یوم تاسیس آندھرا پردیش تقاریب سے وزیر اعلیٰ کا خطاب

ریاستی چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے بتا یا کہ آندھرا پردیش ایک بڑی ریاست کی حیثیت سے خاطر خواہ ترقی کرسکی ہے جو متحد رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکز کی جانب سے علحدہ تلنگانی کی تشیکیل کا فیصلہ کی کاروائی میں پیشرفت کے باوجود ریاست کے موجودہ موقف کو برقرار رکھا جائے گا۔ یہاں یوم تاسیس آندھرا پردیش کی سرکاری تقاریب میں تقریر کرتے ہوئے ریڈی نے بتا یا کہ سابق وزیر اعظم اندر اگاندھی متحدہ ریاست کی پر زور حامی رہی ہیں اور انہوں نے ریاست کی تقسیم کی مخالفت میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔ ریڈی، متحدہ آندھرا پردیش کے کاز کی رہنمائی کر رہے ہیں اگر چیکہ کانگریس ورکنگ کمیٹی اور مرکزی کابینہ نے علیحدہ تلنگانی کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ریاست اور عوام غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں۔ اس بات پر الجھن پائی جاتی ہے کہ آیا ہم یوم تاسیس تقریب دوبارہ منائیں یا نہیں۔ میں تلگو تلی سے درخواست کرتا ہوں کہ اس تقریب کو اسی انداز میں جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے پرزور انداز میں بتایا کہ اندرا گاندھی شدومد کے ساتھ اتحاد کی حامی رہی ہیں۔ ریڈی نے بتا یا کہ آندھرا پردیش سے انتخابی مقابلہ کے ان کے اقدام سے یہاں کے عوام کی فراست پران کے ایقان کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اندرا گاندھی نے 21دسمبر 1972کو پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ آندھرا پردیش کے مستقبل پر دور اندیشی کے ساتھ آئندہ 100سالوں کی مدت کے لیے غور کیا جانا چاہئے۔ ریڈی نے بتا یا کہ اندر اگاندھی کا کہناتھا کہ وشال آندھرا ( متحدہ آندھرا) کے نعروں کی ہنوز ان کے کانوں میں بازگشت سنائی دیتی ہے اور وہ شدومد کے ساتھ اتحاد کی حامی ہیں، ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہر و نے یکم نومبر 1956( یوم تاسیس آندھرا پردیش) کے موقع پر تلگو داں عوام کے اتحاد کا سنگ بنیاد رکھا اور ریاست کے قائدین بشمول پی وی نرسمہا راؤ اور نیلم سنجیوا ریڈی نے سارے ملک کی قیادت کی تھی۔ ریڈی نے بتا یا کہ آندگرا پردیش ملک کی پہلی ریاست ہے جس کی تاسیس مشترکہ زبان کی بنیاد پر عمل میں آئی تھی۔ انہوں نے بتا یا کہ پوٹی سری راملو نے اسی مطالبہ پر اپنی زندگی قربان کردیا تھا جبکہ بور گلا راما کرشنا راؤ نے چیف منسٹر کے عہدہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے بتا یا کہ متحدہ ریاست ہونے پر ہی آندھرا پریش عظیم آبپاشی پراجکٹ بشمول ناگرجنا ساگر سری رام ساگر اور سری سیلم کی تعمیر کر سکی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ریاست سیاسی و معاشی طور پر مستحکم رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ تلگو عوام کے اتحاد کے نتیجہ میں اس کا اثر و رسوخ بھی موجود ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ترقی کی راہ پر ریاست گامزن رہی ہے اور سالوں کے دوران حکومت نے متعدد فلاحی اقدامات روبہ عمل لائے ہیں۔ عوام کے تمام طبقات کے لیے فلاحی اسکمیات روبہ عمل لائے جارہے ہیں اور ریاستی حکومت کسانوں ، خواتین ، درج فہرست ذاتوں اور قبائیلیوں و اقلیتوں کی خوشحالی پر زور دے رہی ہے۔ چیف منسٹر نے پرچم کشائی کرتے ہوئے رسمی پریڈ کی بھی سلامی لی۔ سیما آندھرا کے متعدد وزرا تقریب میں موجود تھے تاہم علاقہ تلنگانہ کے وزرا نے سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی لیکن وزیر لیبر دانم ناگیندر جو علاقہ تلنگانہ حیدر آباد کے رہنے والے ہیں انہوں نے پروگرام میں شرکت کی۔

Formation day a muted affair for Andhra CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں