فیس بک پر 14.3 کروڑ نقلی کھاتے - ہندوستان اور ترکی آگے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

فیس بک پر 14.3 کروڑ نقلی کھاتے - ہندوستان اور ترکی آگے

فیس بک پر لگ بھگ 14.3 کروڑ اکاؤنٹس جھوٹے یا فرضی ہو سکتے ہیں جن میں سے اکثر کھاتے ہندوستان اور ترکی جیسی ترقی پذیر مارکٹوں سے ہیں۔ فیس بک کو عالمی سطح پر 119 کروڑ اکاؤنٹس کے حامل ہونے کا فخر حاصل ہے۔
فیس بک ادارہ نے امریکی سیکوریٹیز اینڈ ایکسچنج کمیشن (ایس ای سی) میں داخل کردہ اپنے کاغذات میں کہا ہے کہ اس کے اندازہ کے مطابق 7.9 فیصد کھاتے نقلی ہیں اور 2.1 فیصد تک اور 1.2 فیصد تک کے اکاؤنٹس بالترتیب استعمال کنندہ مس-کلاسیفائڈ اور ناپسندیدہ ہیں۔
ایس ای سی میں داخل کردہ فائل میں فیس بک نے آج کہا ہے کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ نقلی یا جھوٹے اکاؤنٹس کا فیصد ، ترقی یافتہ مارکٹس جیسے امریکہ یا برطانیہ میں کم ہے اور ہندوستان اور ترکی جیسی ترقی پذیر مارکٹوں میں زیادہ ہے۔"

An estimated 14.3 crore accounts on Facebook may be false or duplicate, with a major chunk of them coming from India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں