منریگا اور فوڈ سیکورٹی اسکیمیں ملک کی تصویر بدل دیں گی - راہل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

منریگا اور فوڈ سیکورٹی اسکیمیں ملک کی تصویر بدل دیں گی - راہل

کانگریس کے نائب صد رراہل گاندھی نے آج گاندھی نے آج کہاکہ صرف ریلوے لائن بچھانے سے ملک کی غریبی نہیں مٹ سکتی۔یہی وجہ ہے کہ مرکزی کانگریس کے زیرقیادت یوپی اے سرکارنے منریگااورفوڈسیکورٹی جیسی انقلابی اسکیمیں شروع کی ہیں جو آنے والے وقت میں ملک کانقشہ بدل دیں گی۔راہل نے اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے دائرے میں آنے والے رائے بریلی کے سلون میں اونچاہار۔سلون۔سلون۔امیٹھی ریلوے روٹ کاسنگ بنیاد رکھنے اورلکھنو۔سلطان پورامیمواورلکھنو۔پرتاپ گڑھ ڈیموکو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد موجودہ لوگوں کے ہجوم سے کہاکہ'میں باربارکہتاہوں کہ صرف ریلوے لائن سے غریبی نہیں مٹ سکتی'اس کیلئے ہم بڑی اسکیمیں لائے ہیں۔پہلے منریگااوراب فوڈ سیکورٹی قانون،۔راہل گاندھی نے کہاکہ ان کے والدراجیوگاندھی کاامیٹھی حلقہ کے ہربلاک کوریل لائن سے جوڑنے کاخواب آج شرمندۂ تعبیر ہوگیا۔امیٹھی کے ممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی نے علاقہ میں ہوئے ترقیاتی کاموں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ پہلے صرف ایک قومی شاہراہ تھی لیکن اب قومی شاہراہوں کی تعداد بڑھ کر7ہوگئی ہے۔انہوں نے فوڈسیکورٹی بل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ برسوں سے لوگ بھوکے سوتے تھے لیکن اب ایسانہیں ہوگا،حالات بدلیں گے۔پہلے نعرہ تھا'آدھی روٹی کھائیں'اب نفرہ ہوگا'پوری روٹی کھائیں گے'انہوں نے کہاکہ میںآپ کولکھنو۔دہلی اورباقی دنیا سے جوڑناچاہتاہوں۔امیٹھی میں تعلیم اورنوجوانوں کے لیے جتنا کام ہواہے اتناکہیں اورنہیں ہوا۔تقریبا67کلومیٹر طویل اونچاہار سلون امیٹھی ریلوے لائن کی تعمیر380کروڑروپے کے صرفہ سے ہوگا جس میں سات اسٹیشن ہوں گے۔اس موقع پر وزیرریل ملیکارجن کھڑگے بھی موجودتھے۔انہوں۳نے اس علاقہ میں ترقی کے لیے تقریبا4800کروڑ روپے زائدکی مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔ریلوے لائن اس حلقہ کے لیے بہت کارآمدہوگی اورکسانوں کواپنااناج لے جانے میں سہولت ہوگی۔

MNREGA and Food Security schemes would help change the face of the country

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں