دہلی میں برقی شرحوں میں کمی لانے کا وعدہ - بی جے پی کا انتخابی منشور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

دہلی میں برقی شرحوں میں کمی لانے کا وعدہ - بی جے پی کا انتخابی منشور

بی جے پی نے آج دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپناانتخابی منشورجاری کیاجس میں وعدہ کیاگیاکہ وہ برقی شرحوں میں30فیصد کمی لائے گی اورترکاریوں کی قیمت گھٹاتے ہوئے مہنگائی کا مقاملہ کرے گی جب کہ پکوان گیس سلینڈر کی تعداد12کردی جائے گی۔عام آدمی پارٹی نے پانچ دن پہلے اپناانتخابی منشورجاری کیاتھااورحکمراں کانگریس نے اس کے بعداپنے انتخابی وعدے سامنے لائے تھے۔بی جے پی کے سرکردہ قائدین بشمول راجیہ سبھاولوک سبھامیں قائدین اپوزیشن ارون جیٹلی اورسشماسوراج،سابق بی جے پی صدرنتن گڈکری اورپارٹی کے چیف منسٹری کے امیدوارہرش وردھن نے آج4دسمبر کے انتخابات کے لیے انتخابی منشورجاری کیا۔بردھن نے کہاکہ ایک مرتبہ بی جے پی کے برسراقتدارآنے کے بعدان کی حکومت دہلی کومکمل ریاست کادرجہ دلانے کے لیے کام کرے گئی۔کئی اہم ترقیاتی پراجکٹ محض اس وجہ سے روبعمل نہیں لائے جارہے ہیں کیوں کہ قومی دراالحکومت کواراضی کے استعمال کااختیارنہیں ہے۔پارٹی نے عوام سے تجاویزپیش کرنے کی بھی خواہش کی تھی۔وردھن نے کہاکہ عوام نے اس معاملہ میں سرگرمی سے حصہ لیااورہمیں ای میل اورخطوط کے ذریعہ ان کی قابل قدرتجاویزموصول ہوئی ہیں اورہم نے انھیں منشور میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔پارٹی کے چیف منسٹری کے امیدوارنے کہاکہ بی جے پی دہلی کوفاضل برقی رکھنے والی ریاست بناناچاہتی ہے۔بردھن نے کہاکہ ہم ڈسٹرپبیوشن کمپنیوں میں مسانقت کوفروغ دیتے ہوئے برقی شرحوں میں30فیصد تک کمی لائیں گے۔ان کمپنیوں کو سی اے جی آڈٹ اورآرٹی آئی کے تحت لایاجائے گا۔ہماری حکومت شمسی توانائی کو فروغ دے گی اورہرگھرکوپاؤرہاوس بنادے گی۔شیلادکشت حکومت کے15سالہ دورحکومت میں اس معاملہ کونظرانداز کیاگیاہے۔انھوں نے کہاکہ سولارانرجی سامان بنانے والوں کو10سال تک ٹیکس سے استشنی دیاجائے گا۔پارٹی نے پینے کامحفوظ پانی،ڈسٹریبیوشن سسٹم کوجدیدبنانے اورپانی کی ری سائیکلنگ پرتوجہ مرکوزکرنے کابھی وعدہ کیا۔

Delhi BJP manifesto promises lower vegetable prices, electricity charges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں