غالب انسٹی ٹیوٹ کے ایوارڈ کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ایوارڈ کا اعلان

ghalib institute award salam bin razzak
غالب انسٹی ٹیوٹ دہلی کی عمارت
ان-سیٹ : سلام بن رزاق
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ایوارڈ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ آج ایوان غالب میں پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی اور سکریٹری غالب انسٹی ٹیوٹ کی صدارت میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں پروفیسر قدوائی کے علاوہ پروفیسر اسلم پرویز، پروفیسر شریف حسین قاسمی، شاہد ماہلی اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا حیدر موجود تھے۔
تمام ممبران نے انسٹی ٹیوٹ کے پروقار غالب انعامات برائے 2013 کے 5 اہم انعامات پر فیصلہ کیا۔
اردو کے ممتاز ناقد اور دانشور پروفیسر ابوالکلام قاسمی کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے اردو تحقیق و تنقید سے سرفراز کیا جائے گا۔
اسی طرح فارسی کے معروف اسکالر اور دہلی یونیورسٹی شعبۂ فارسی کے صدر پروفیسر چندر شیکھر کو فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے فارسی تحقیق و تنقید کے لیے منتخب کیا گیا۔
ان کے علاوہ معروف افسانہ نگار سلام بن رزاق کا نام غالب ایوارڈبرائے اردو نثر کے لیے طے کیا گیا۔
دورحاضرکے معروف شاعر مصحف اقبال توصیفی کا نام غالب انعام برائے اردو شاعری کے لیے تجویز کیا گیا جب کہ غالب انعام برائے اردو ڈرامہ کے لیے مشہور ڈرامہ نگار اقبال نیازی کے نام پراتفاق ہوا۔
یہ تمام ایوارڈ بین الاقوامی غالب تقریبات کے افتتاحی اجلاس میں 27/ دسمبر کو مرکزی وزیرکپل سبل کے ہاتھوں دیے جائیں گے۔ انعام کے طور پر سرٹیفکیٹ ، مومنٹو اور 75 ہزار روپے نقد عطا کیے جائیں گے۔

Ghalib Institute's Ghalib Awards for year 2013

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں