تیل کی کھوج میں نظر انداز علاقوں پر توجہ کی ضرورت - وزیر پٹرولیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

تیل کی کھوج میں نظر انداز علاقوں پر توجہ کی ضرورت - وزیر پٹرولیم

Veerappa Moily
مرکزی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس ایم ویرپا موئیلی نے آج کہا کہ ملک کو ضرورت ہے کہ وہ مشکل اور اب تک نسبتا کم کھوج کردہ علاقوں میں، تیل کی کھوج کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرے۔ اب تک ان علاقوں کو ، غیر منفعت بخش اور تکنیکی اعتبار سے بے جان سمجھا گیا تھا۔ موئیلی یہاں سوسائٹی آف پٹرولیم جیو فزکس ( ایس پی جی ) کے زیر اہتمام منعقدہ دسویں بین الاقوامی کانفرنس و نمائش سے افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن نے بارہویں پنچسالہ مدت کے دوران توانائی سپلائی میں اضافہ کا تخمینہ ، سالانہ 6.5فیصد کیا ہے تاکہ مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کی شرح نمو9فیصد تک پہنچ جائے۔ توانائی کے شعبہ میں چونکہ ہائیڈرو کاربنس کا ایک بڑا حصہ ہے، پٹرولیم سائنسدانوں اور انجینئروں کے سامنے چیلنجس بھی شدید نوعیت کے ہیں کیونکہ طلب اور رسد کے درمیان فرق کو پاٹنا ہے۔ ہم معاشی پیداوار میں اضافہ کی ایک شرح کو قائم کیا ہے لیکن ہماری تمام ٹلنالوجیکل پیشرفتوں کے لئے ہمیں ابھی توانائی کی ضرورت ہے اور موجودہ توانائی ہنوز ناکافی ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کے گھٹے ہوئے وسائل کی ، آج کی دنیا میں اور توانائی سیاست میں ہندوستان کے لئے ترقی کا واحد راستہ ، توانائی کی پیداوار کے تعلق سے اپنے تناظر کو بدلنا ہے۔ اب سے 2030تک عالمی سطح پر توانائی کی مانگ میں توقع ہے کہ لگ بھگ 45فیصد اضافہ ہوجائے گا جبکہ اضافہ کی اوسط شرح سالانہ 1.6ہے۔ کاربن کے کم عنصر کے سبب امکان ہے کہ قدرتی گیس، کئی مارکٹوں میں کوئلہ ، تیل اور نیو کلیر توانائی کی جگہ لے گی کیونکہ قدرتی گیس ، تیزی سے بڑھتا ہوا معدنی فیول ہے۔ موئیلی نے اس بات کا نوٹ لیا کہ عالمی معیشت سے اپنی معیشت کو مربوط کرنے کے لئے ہندوستان ، اہم معاشی اور صنعتی اصلاحات پر توجہ دے رہا ہے۔ شہریا نے کے عمل اضافہ سے تیل کی کھوج کی سرگرمیوں پر توجہ کم ہوگئی ہے اسی لئے ضروری ہے کہ کھوج کے نشانوں کے بارے میں فیصلہ کرنے میں ، ٹھیک ٹھیک اندازے قائم کئے جائیں۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ مذکورہ کانفرنس میں ملک اور بیروں ملک سے تقریبا ایک ہزار شرکا حصہ لے رہے ہیں۔ اس کانفرنس کا موضوع ، جیو فزیکل اختراعات میں بدلتا ہوا منظر ہے۔ صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر تیل قدرتی گیس کارپویشن ( او این جی سی ) سدھیر واسو دیو نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ہائیدرو کاربن کمپنی میں ، دوسری تحریک آزادی کے لئے ، حکومت کی اپیل پر اپنی پوری توانائی لگادی ہے۔ یہ دوسری آزادی، توانائی کے میدان میں آزادی کے ذریعہ حاصل ہوگی۔ ملک کی، کھوج کی صلاحتیوں کو فروغ دینے کے لیے 6نکاتی حکمت عملی کو قطعیت دی جارہی ہے۔

Focus on exploratory activity in difficult/less explored areas. Union Petroleum and Natural Gas minister Veerappa Moily said

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں