آزادی اظہار خیال کو شر انگیز افواہیں پھیلانے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-22

آزادی اظہار خیال کو شر انگیز افواہیں پھیلانے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا

shinde-Directors-General-Inspectors-General-meet
ملک کی ریاستوں کے دائرکٹرس جنرل آف پولیس اورانسپکٹرس جنرل آف پولیس کی سالانہ کانفرنس کے موقع پرآج سائبرسیکوریٹی مسئلہ اورسماجی نیٹ ورکنگ سائٹس کے غلط استعمال کامسئلہ اہم موضوع بحث رہا۔حکومت نے آج وضاحت کردی کہ آزادی اظہارخیال کوشرانگیزافواہیں پھیلانے اور گڑبرکوہوادینے کے لئے استعمال نہیں کیاجاسکتا۔مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے مذکورہ سہ روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس خیال کااظہار کیااورکہاکہ ملک،عصریت کے راستہ پرگامزن ہے اورنئے چیلنجس ابھررہے ہیں۔انہوں نے انٹلیجنس بیوروکے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ"حکومت نے دیہی سطح پر انٹرنیٹ رابطہ کودسعت دینے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔اس سبب عصری سائبرجرائم اورسائبرحملوں کاخدشہ بھی پیداہواہے۔کمپیوٹر سسمٹس کی توسیعی نیٹ ورکنگ بالخصوص حساس علاقوں میں ایسی نیٹ ورکنگ کے سبب مخالف/دشمن عناصر سے سائبرجرائم کی کوششوں کاجوکھم بڑھ گیاہے۔سیکوریٹی ایجنسیوں اورپولیس فورسس کوایسے مسائل کاردکرنے ایک مربوط جواب کے لئے اپنی مہارت کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔شنڈے نے کہاکہ ایک مربوط مسئلہ،سماجی میڈیا کے غلط استعمال کاہے۔"ایسے میں جبکہ حکومت،آزادی اظہار خیال کی حمایت کرتی ہے"سماجی میڈیاکے غلط استعمال کوروکنے کی ضرورت ہے تاکہ گڑبڑکوہوادینے کی نوبت نہ آئے"،سال گذشتہ مفادات حاصلہ نے شمال مشرقی بنگلورمیں عوام میں خوف پیداکرنے کے لئے سماجی میڈیا کااستحصال کیا۔حال ہی میں ایسے ہی استعمال سے مظفرنگر کے فسادات کوہوادی گئی"۔سائبراسپیس کے غلط استعمال کے موضوع پرشنڈے نے اس امرکی جانب توجہ مبذول کرائی کہ بعض مقامات پر عسکریت پسندی کااحیاکرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔نوجوانون کوگمراہ کرنے کے لئے انٹرنیٹ پرواقعات اورمسائل کوتوڑمروڑ کرپیش کیاجارہاہے۔"ایسی ہی ایک ناپاک کوشش کو پنجاب کی چوکس پولیس نے دفن کردیا۔حال ہی میں یہ بات(ہمارے)علم میں آئی تھی کہ پنجاب میں بعض ازخودریاڈیکل بنے گروپس نے بعض اہم قائدین کونشانہ بناتے ہوئے فضا کومکدرکرنے کی کوشش کی تھی"۔"ہمیں بعض ویب سائٹس پرپیش کئے جانے والے ناپاک پروپگنڈہ سے پیداہونے والی صوررتحال پرقریبی نظررکھنے کی ضرورت ہے"۔

Freedom of expression can't be explained for spreading rumours: Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں