15/نومبر نئی دہلی ایجنسیاں
دہلی میٹروریل کاریشن(ڈی ایم آر سی)نے ٹریڈفےئرمیں پہنچے والی بھاری بھیڑ سے نمٹنے اورلوگوں کی سہولت کے لیے اضافی ٹوکن کاؤنٹرکھولنے اورٹرینیں چلانے سمیت کئی اقدامات کئے ہیں۔خصوصی انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹرمنگو سنگھ آج پرگتی میدان میٹرواسٹیشن پہنچے اور وہاں کامعائنہ کیا۔انہوں نے بھیڑکے انتظام کے لیے کیے گئے انتظام،ٹوکن اوراسمارٹ کارڈ کاؤنٹر،ڈائریکشن لائن،اعلان سسٹم وغیرہ پرغورکیا۔منگوسنگھ نے تجارتی میلہ کے دوران اسٹیشن پربہتر صفائی انتظامات پربھی زوردیاکیونکہ ہزاروں ناظرین اس اسٹیشن کا استعمال کریں گے۔میٹروکے ترجمان انوج دیال نے کہا کہ ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹراسٹیشن پرٹریڈفےئرکی بھیڑ سے نمٹنے میں ملازمین کی تیاری سے مطمئن ہوئے۔دوارکایمنابینک راستے پر صبح8بجے سے رات8بجے تک ہردومنٹ40سیکنڈپرمیٹروٹرین دوڑے گی۔میلہ کے پیش نظرجہاں پرگتی میدان میٹرواسٹیشن پرکل24نئے ٹوکن کاونٹربنانے کے علاوہ ہفتہ،اتواراوردیگرچھٹیوں کے دنوں میں ان کاونٹروں کی تعداد32کردی جائے گی۔میلے کے دوران میٹرو کے ہرایک لائن پردومیٹروٹرینوں کواسٹینڈ بائی رکھاجائے گا۔تاکہ جب بھی ضرورت ہوتواضافی ٹرین کو بلایا جاسکے۔میلہ میں آنے والے مسافروں کے لیے میلہ کمپاؤنڈ میں بھی گیٹ نمبر10کے قریب20اضافی ٹکٹ واسمارٹ کارڈکاؤنٹربنائے گئے ہیں۔جو19نومبرسے27نومبر تک دوپہرایک بجے سے رات9بجے تک کھلیں گے۔اس کے علاوہ کینڈریہ سچیوالے،راجیوچوک،کشمیری گیٹ اورپرگتی میدان اسٹیشنوں پربھیڑ کو سنبھالنے اور مسافروں کو روٹ بتانے کے لیے اضافی نمائندے اور سیکورٹی کارڈ تعینات کیے گئے ہیں۔مسافروں کی سیکورٹی جانچ جلدکرنے کے لیے اسٹیشن پراضافی ڈورفریم میٹل ڈٹیکٹرواضافی ایکسرے مشینیں لگائی گئی ہیں۔
*دوارکا۔یمنابینک لائن پرہم2.40کے وقفہ پرملے گی میٹرو
*پرگتی میدان میٹرواسٹیشن پرکل24نئے ٹوکن کاؤنٹرقائم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ چھٹیوں کے دنوں میں ان کاؤنٹروں کی تعداد32کردی جائے گی
*میلہ کمپاؤنڈکے گیٹ نمبر10کے قریب20اضافی ٹکٹ واسمارٹ کاؤنٹربنائے گئے ہیں جو19نومبرسے27نومبرتک ایک بجے سے رات9بجے تک کھلیں گے۔
Delhi Metro gears up for Trade fair beginning November 19
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں