11/نومبر سری نگر یو۔این۔آئی
وادی کشمیرمیں زیادہ سے زیادہ اور کم ازکم درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی وجہ سے ریاست کے عوام پرسردی کا قہرجاری ہے۔کارگل علاقہ میں اس موسم کی سب سے سردرات تھی۔لیہہ میں بھی سردہواجاری ہے۔وہاں اقل ترین درجہ حرارت7ڈگری سے نیچے رہاجواس موسم کی سب سے سردرات تھی۔دارالحکومت سری نگر سمیت وادی کشمیرمیں سردہواؤں کے ساتھ ہی سورج کی آنکھ مچولی کاکھیل بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ اگلے24گھنٹے کے دوران ریاست میں موسم عام طورپرخشک رہے گااورآئندہ دودن تک اس میں کوئی بڑی تبدیلی آنے کاامکان نہیں ہے۔آسمان صاف رہے گا جس سے کم ازکم درجہ حرارت میں مزیدگراوٹ آئے گی۔کرگل میں درجہ حرارت صفر سے6.2ڈگری سے نیچے تک جانے کی وجہ سے اس موسم کی سب سے سردرات رہی۔قبل ازیں یہاں سب سے کم درجہ حرارت صفرسے چھ ڈگری نیچے نومبر کو ریکارڈکیاگیاتھا۔حالانکہ لیہہ میں کم ازکم درجہ حرارت میں کچھ اضافہ ہواہے لیکن یہ ابھی بھی نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔Night Remains Cold in Kashmir Region, Coldest Night in Kargil
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں