ہندوستان کے مریخ مشن کی چینی صحافت میں پذیرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-07

ہندوستان کے مریخ مشن کی چینی صحافت میں پذیرائی

چینی ماہرین نے ہندوستان کی جانب سے منگلایان لانچ کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جو اگر کامیاب ہوجائے تو ایسی کامیابی حاصل کرنے والا ہندوستان ایشیاء کا پہلا ملک بن جائے گا۔ ہندوستان کی لانچ حقیقت پسندی کے مطابق ایک عظیم کامیاب ہے جو باقی دینا کی جانب سے ستائش کی مستحق بھی ہے۔ چین کی اکیڈیمی آف سائنسس نے جنوبی ایشیائی اسٹڈیز سے وابستہ ایک ماہر ای بیلین نے کہا کہ چین کی طرح ہندوستانی عوام نے بھی اپنے خلائی خوابوں کو پورا کیا ہے۔ مریخ کے مدار کا مشن اگر کامیاب ہوجائے تو معلومات جمع کرنے کی انسانی دوڑ میں اضافہ ہوگا اور ہماری زندگی کو تبدیل کردے گا۔ ای نے چین کے سرکاری روزنامہ سے یہ بات کہی۔ یہاں سرکاری روزناموں نے ہندوستان کے مریخ مشن کی کامیاب لانچ کی خبر کو صفحہ اول پر شائع کیا ہے ور اس نکتہ پر توجہ مرکوز کی ہے کہ ہندوستان مریخ کی کھوج کے سلسلہ میں چین پر سبقت حاصل کرسکتا ہے۔ اس دوران بنگلور سے پی ٹی آئی کے مطابق ہندوستان کے مریخ مشن کی وجہ سے ہندوستان اور چین کے درمیان خلائی دوڑ پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔ اسرو کے سابق سر براہ جی ماھون نائر کا کہنا ہے کہ بیجنگ عالمی سطح پر اس شعبہ میں پیشرفت کرچکا ہے اور اس کو ایک بالا دستی حاصل ہوگئی ہے۔ اگر سوچا جائے کہ اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ دوڑ سکتے ہیں اور ان کی برابری کرسکتے ہیں تو اس مرحلہ پر ہم یہ کھیل انتہائی بری طرح ہار چکے ہیں۔ انہوں نے یہاں پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔

India's Mars mission a great achievement: Chinese experts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں