سعودی عرب میں غیرمجاز ہندوستانیوں کی مدد کے لیے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-07

سعودی عرب میں غیرمجاز ہندوستانیوں کی مدد کے لیے اقدامات

ہندوستان نے سعودی عرب میں غیر مجاز تارکین وطن جو 7مہینے کی مہلت ختم ہونے کے بعد اس راحت سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ان ہندوستانیوں کی مدد کرنے کے لئے نئی کوششیں شروع کی ہیں ۔ ابھی تک تقریبا 1.35لاکھ ہندوستانی وطن واپس ہوچکے ہیں۔ اکتوبر کے احتتام تک اس مہلت کے دوران ہندوستان واپس ہونے والے باشندوں کی تعداد 1,34,281ہے۔ یہاں ہندوستانی سفارشہ نے بتایا کہ اس مدت کے دوران جملہ 4,43,667 ہندوستانیوں نے اپنی خدمات دوسری کمپنیوں میں 4,34,233ہندوستانیوں نے اپنی ملازمت یا پیشہ تبدیل کیا ۔ سعودی عرب کی نئی لیبر پالیسی کے مطابق جسے نطاقہ کا نام دیا گیا ہے ہر کمپنی میں کمسے کم 10فیصد سعدوی باشندوں کو ملازمت دینا لازمی ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت سعودی عرب نے غیر مجاز کام کرنے والے تارکین وطن کو بھی 7مہینے کی مہلت دیتے ہوئے اپنے کاغذات درست کرلینے کی ہدایت دی تھی ۔ 3نومبر کو یہ مہلت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پرکام کرنے والے تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی چیف ڈیویژن سی بی جارج نے بتایا کہ سفارتحانہ ہندوستانی باشندوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لئے تیار ہے ۔ اس وقت 28لاکھ ہندوستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں رہنے وا لے ہر ہندوستانی کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہندوستانیوں کے کاغذات کو قانون کے مطابق بنانے میں بھی سفارتحانہ نے کافی مدد کی ۔ سفارتحانہ رضا کاروں کی بھی خدمات حاصل کررہا ہے اور انہیں سعودی لیبر دفاتر کے باہرتعینات کرتے ہوئے ہندوستانیوں کی مدد کی جارہی ہے۔ تقریبا 600افراد نے رضاکاروں کے طورپر سفارتحانہ میں اپنے نام رجسٹر کروائے ہیں۔ یہ رضاکا لیبر دفاتر میں صرف عربی سمجھنے والے عہدیداروں کے ساتھ ترجمان کا کام انجام دے رہے ہیں۔ سفارتحانہ میں ہندوستانی ملازمین اور مزدوروں کی مدد کرنے لئے 24گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔ 3اپریل کو حکومت سعودی عرب نے غیر قانونی مقیم اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والے ہندوستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے ملازمین اورمزدوروں کو جولائی تک کی مہلت دی تھی کہ اس دوران وہ اپنے اقامہ اور کاغذات درست کرلیں ۔ تاہم جولائی میں شاہ عبداللہ نے اس مہلت میں نومبرتک توسیع دے دی۔ یہ مہلت 3نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔

Fresh drive to help illegal Indian workers in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں