28/نومبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
آندھراپردیش کی تقسیم سے متعلق معاملات کے جائزے کیلئے تشکیل شدہ وزارتی گروپ کی رپورٹ اورتلنگانہ بل کے مسودہ کوامکان ہے کہ آئندہ ہفتہ مرکزی کابینہ مرکزی کابینہ میں پیش کیاجائے گااوروزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے کہاکہ بعض کمیوں کوابھی دورکرناباقی ہے۔مختلف فریقوں کے ساتھ سلسلہ وارملاقاتوں کے بعدوزارتی گروپ اس رپورٹ اورآندھراپردیش تنظیم جدیدبل کے مسودہ کوحتمی شکل دے رہاہے۔شنڈے اور مرکزی وزراء پی چدمبرم اورجے رام رمیش نے آج ایک گھنٹہ تک میٹنگ کی۔اس کے بعد شنڈے اوررمیش نے ایک بارپھرمعتمدداخلہ انیل گوسوامی اوروزارت داخلہ کے دوسرے سینئرعہدیداروں کے ساتھ اس رپورٹ اورمسودہ بل کے پہلوؤں کے بارے میں بات چیت کی۔حکومتی ذرائع نے بتایاکہ امکان ہے کہ رپورٹ اورمسودہ بل کو4ڈسمبرکوکابینہ میں پیش کیاجائے گا۔شنڈے نے صحافیوں کوبتایاکہ بعض کمیاں ہیں جنہیں دورکرناباقی ہے۔ہم جلد سے جلد اس عمل کوپوراکرناچاہتے ہیں اورشایدیہ اگلے ہفتہ تک ہوسکتاہے۔شنڈے نے امیدظاہرکی کہ تلنگانہ بل کوپارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزارتی گروپ کی میٹنگ میں حیدرآباداوربھدراچلم پرکوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔وزارتی گروپ نے حیدرآباد کافیصلہ مرکزپرچھوڑدیاہے۔شنڈے نے بتایاکہ3دسمبرکووزارتی گروپ کاایک اوراجلاس منعقدہوگاجس میں اس رپورٹ میں مزیدتبدیلیاں کی جاسکتی ہیں ۔شنڈے نے تیقن دیاکہ تمام علاقوں کے عوام سے انصاف کیاجائے گا۔وزارتی گروپ کسی بھی علاقہ کے عوام کے جذبات کومجروح کرنے کاارادہ نہیں رکھتاہے۔وزیرداخلہ نے یہ بھی واضح کیاکہ آج کابینہ کے اجلاس میں تلنگانہ پرکوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔مرکزی مقننہ سے متعلق شعبہ تلنگانہ بل کامسودہ تیار کررہاہے اوریہ مسودہ3دسمبرتک تیارہوجائے گا۔اسی دن وزارتی گروپ کااجلاس ہوگاجواس مسئلہ پرنظرثانی کرے گا۔4دسمبرکویہ مسودہ مرکزی کابینہ میں پیش کیاجائے گااوراس سلسلہ میں مرکزی وزیرجئے رام رمیش کے مطابق کابینہ کاخصوصی اجلاس طلب کیاجاسکتاہے۔Cabinet to vet GoM report, draft Telangana bill on December 4
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں