ملک میں روزگار کے اہل افراد کی تعداد میں پنجاب سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

ملک میں روزگار کے اہل افراد کی تعداد میں پنجاب سرفہرست

ملک میں روزگارحاصل کرنے کے اہل افرادکی تعدادسب سے زیادہ پنجاب میں ہے جبکہ مغربی بنگال میں یہ تعدادسب سے کم ہے۔ہندوستانی صنعت کنفیڈریشن(سی آئی آئی)کی طرف سے آج یہاں جاری ہندوستان میں ہنرمندی سے متعلق رپورٹ2014سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے۔محنت اورروزگار کی وزارت کے ڈائرکٹرجنرل شیکھراگروال نے یہ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ملک میں روزگارکے نکتہ نظرسے42.47فیصدافرادپنجاب میں جبکہ ٹاملناڈو33.4فیصد،آندھراپردیش میں30.44فیصد،اترپردیش میں33.4فیصد اوردہلی سے29.63فیصدافراداہل ہیں۔اس کے علاوہ کرناٹک سے17.63فیصد،اڈیشہ میں12.43فیصداورمغربی بنگال سے4.23فیصد لوگ روزگارکے اہل ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں