اوباما کا ماہ اپریل میں دورہ ایشیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-22

اوباما کا ماہ اپریل میں دورہ ایشیا


ندوستان پرگرام میں شامل نہیں ، خطہ کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن مقصود :رائس
واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
صدر اوباما آئندہ سال اپریل کے دوران ایشیا پر روانہ ہوں گے ۔ مشیر قومی سلامتی سوسان رائس نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں غیر ملکی ممالک کے ایک خطاب کے دوران مزید کہا کہ دورہ کا مقصد ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات میں فروغ ہوگا ۔ انہوں نے تا ہمن یہ وضاحت بھی کردی کہ اوباما کے پروگرام میں دورہ ہند شامل نہیں ہوگا کیونکہ ان دنوں ملک میں عام انتخابات کی گہما گہمی رہے گی ۔ اوباما دورہ ایشیا پر اکتوبر میں ہی روانہ ہونے والے تھے تاہم انہیں حکو مت میں تحران کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا ، تا ہم آج یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے کہ وہ آئندہ اپریل میں کئی ایشیا ئی ممالک کا دورہ کریں گے۔ اوباما کے دورہ ایشیا سے قبل کئی اعلی امریکی قائدین ایشیا ئی ممالک کا دورہ کررہے ہیں اور یہ اس سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہیگا ۔ سوسان رائس نے تاپم دورہ کی تفصیلات بتائیں اور نہ ہی یہ وضاحت کی کہ دورہ میں کون کون سے ممالکشامل ہوں گے ۔ ایشیا پیسیفک کیساتھ تعلقات پرنظر ثانی اور ان میں توازن کی برقراری اوباما انتظامیہ کی تر جیحات میں شامل ہے ۔ یہ خارجہ پالیسی کا اہم ترین حصہ ہے ۔ بعض ممالک کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہوانے کے باوجود اس اہم علاقہ کے ساتھ تعلقات میں گہرا ئی اوراستحکام پرتوجہ مرکز رکھیں گے ۔ ایشیا میں ہمارے حلفوں پر ہماری توجہ ہمیشہ مرکوز رہے گی جس کے وہ مستحق ہیں ۔ رائس نے مزید کہاکہ خارجہ جان کیری کئی بار خطہ کا دوہ کرچکے ہیں اورجلد ہی ایک بار پھر ایشیا میں ہوں گے ۔ وزیر رجارت پر یز کر اور تجارتی نمائندہ مائک فورمین کئی بار اہم وفود کے ساتھ خطہ کا دورہ کرچکے ہیں اور نائب صدر جوزف با ئیڈن بھی دسمبر میں چین ،جاپان اور کوریا کا دورہ کریں گے ۔ ایشیا میں سیکوریٹی کی مزید مستحکم صور تحال ہما را نصب العین ہے ہم خطہ میں شفاف معاشی ماحول اور ایسے آزاد سیاسی ماحول کی تعمیر کے خواہاں ہیں جہاں عالمی حقوق اور یکساں آزادی کا احترام ہو ۔ اوباما کے بعد آنے والے انتظامیہ کی بھی یہی کوشش رہے گی اور سمت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ مستقبل قریب میں صدر اوباما 4اہم اور کلیدی شعبوں ، سیکورٹی میں فروغ ، خشحالی میں توسیع ، جمہوری اقدار کے پروان اور انسانی احترام میں مستقل ارتقاء کی بنیاد کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
Barack Obama to visit Asia in April

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں