اسد رضا کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ برائے ادب اطفال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-19

اسد رضا کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ برائے ادب اطفال

Asad Raza Sahitya Academy award children literature
اردو کے صاحب طرز ادیب ، شاعر اور طنزنگار اور روزنامہ "راشٹریہ سہارا" سے وابستہ سینئر سرکردہ صحافی اسد رضا کو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے ایوارڈ برائے ادب اطفال پیش کیا گیا۔
گوا کے دارالحکومت پنجی کے نیشنل آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیگر 24 سرکاری منظور شدہ زبانوں کے ادیبوں کو بھی اس موقع پر ایوارڈ پیش کیے گئے۔ ساہتیہ اکادمی کے چیرمین پروفیسر وشو ناتھ پرساد تیواری اور پروفیسر منوج کے ہاتھوں یہ ایوارڈ پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ساہتیہ اکادمی کی اہم شخصیات کے علاوہ ریاست کے مختلف حصوں سے آئے لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اسد رضا کو اعزاز میں 50 ہزار روپے کا چیک اور ایک مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اسد رضا نے ادب اطفال کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچے ہی کسی قوم و ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور ہمارے ادیب و شعراء کو اس سمت خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

Asad Raza got Sahitya Academy award in children's literature

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں