عام آدمی پارٹی کے قائدین پر کرپشن کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-22

عام آدمی پارٹی کے قائدین پر کرپشن کا الزام

AAP-sting-operation-shazia-ilmi
عام آدمی پارٹی کی لیڈر شازیہ علمی نے آج ایک میڈیا پورٹل کے دعوے کے بعد دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی امیدواری سے دستبرداری کی پیشکش کی ہے۔ اس میڈیا پورٹل نے ادعا کیا کہ اس نے ان پر اور پارٹی کے دوسرے سینئر قائدین پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا اور الزام لگا یا کہ وہ غیر قانونی طریقو ں سے فنڈس جمع کرنے میں ملوث ہے۔ شاذیہ علمی نے کہا کہ یہ عام آدمی پارٹی کیلئے انتہائی اہم لڑائی ہے لیکن ایک مشکوک اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے میری پارٹی کی امیج کو دھکا پہنچا نے نہیں دیا جاسکتا۔ میں میرا نام صاف ہونے تک میری امیدواری سے دستبرداری اور انتخابات میں حصہ نہ لینے کی پیشکش کرتی ہوں۔ میڈیا سرکار کے اس اسٹنگ آپریشن میں عام آدمی پارٹی کیلئے نقد رقم کے ڈونیشنس کے عوض ان کی مدد کرنے سے اتفاق کیا۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے اس اسٹنگ آپریشن کو ان کی پارٹی کے خلاف سازش قرار دے کر مسترد کردیا لیکن کہا کہ وہ کرپشن کے مسئلہ پر کوئی مفاہمت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قصور وار پائے جانے والے کسی بھی شخص کو نہیں بخشیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک رپورٹر کو ایک کمپنی کے نمائندے کی حیثیت سے شاذیہ علمی سے ملاقات کرتے ہوئے اور ایک حریف کمپنی کو سبق سکھانے کیلئے ان کی مدد طلب کرتے ہوئے دکھا یا گیا ۔ ابتداء میں شاذیہ علمی نے قانونی دستاویزات کے بغیر رپورٹر کی مدد کرنے سے انکار کردیا لیکن بعد ازاں مبینہ طور پر دستاویزات کے بغیر بھی ان کی مدد کرنے سے اتفاق کیا جب رپورٹر نے انہیں نقد رقم کی شکل عطیہ دینے کی پیشکش کی۔ شازیہ علمی کو ویڈیو میں مبینہ طور یہ کہتے ہوئے دکھا یا گیا ہے کہ پارٹی نقد رقم کی شکل میں ڈونیشنس قبو ل کرتی ہے۔ یہ اسٹنگ آپریشن عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس اور دوسرے امیدواروں ، منوج کمار، ونیش موہنیا، عرفان اللہ خان، مکیش ہوڈا، پرکاش اور بھاونا گوڑ پر بھی کیا گیا ۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے فنڈس کے غلط استعمال کے بارے میں بی جے پی لیڈر وی کے ملہوترا نے کہا کہ اس خفیہ آپریشن سے عام آدمی پارٹی مکمل طور پر بے نقاب ہوگئی ہے۔

AAP sting operation: Arvind Kejriwal cries conspiracy, Shazia Ilmi offers to resign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں