مغربی بنگال اسکولوں میں ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کے عہدے خالی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

مغربی بنگال اسکولوں میں ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کے عہدے خالی

مغربی بنگال کے اسکولوں میں 1.04لاکھ اساتذہ کے عہدے خالی ہیں جبکہ ملک بھر کے اسکولوں میں اساتذہ کے 11.87لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں۔ مڈ ڈے میل منصوبہ میں شفا فیت اور تحفظ کو یقینی بنانے، اس منصوبہ کی نگرانی کیلئے اختیاری کمیٹی تشکیل کرنے، قومی اساتذہ تعلیم مشن قائم کرنے جیسے موضوعات پر مرکز اور ریاستوں کے وزیر تعلیم، تعلیمی ماہرین و دیگر فریقین اظہار خیال پیش کریں گے۔ اس کے پیش نظر 10اکتوبر 2013کو دہلی میں مرکزی تعلیمی صلاح کار بورڈ ( کیب) کی میٹنگ ہوگی جس میں اساتذہ کی کمی، معیاری تعلیم ، اطلاعات اور مواصلات تیکنالوجی کے ذریعہ سے تعلیم، قوم اعلی تعلیم مشن، مڈ ڈے میل منصوبہ جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ وزرات انسانی وسائل کے افسر کے مطابق میٹنگ کے دوران اسکولوں میں مجموعی جائزہ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ساتھ ہی اساتذہ کی پیشہ وارانہ ترقی پر بھی غور کیا جائے گا۔ ریاست میں ابھی بھی 49.14فیصد اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ ٹوائلٹ نہیں ہیں ۔ سرکاری اعداد وشمار مطابق مغربی بنگال میں اسا تذہ کی 1.04لاکھ اسامیاں خالی ہیں جبکہ جھار کھنڈ میں 68ہزار ، مدھیہ پردیش میں 95ہزار ، مہاراشٹر میں 33ہزار کے عہدے خالی ہیں۔ تعلیم کا حق فراہم کرنے کی پہل کے تحت مغربی بنگال میں اساتذہ کے 4.62لاکھ عہدے ، مدھیہ پردیش میں 3.60لاکھ عہدے، اتر پردیش میں810لاکھ عہدے منظور کئے گئے ہیں۔ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے راستے میں اساتذہ کی کمی پر پارلیمنٹ کی مسقبل کمیٹی نے تشویش ظاہر کی۔ حق تعلیم کے تحت اسکو ل کے بنیادی ڈھانچہ میں بیت الخلا کا الگ الگ نہ ہونا اہم وجہ بتائی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں 52.20فیصد اسکول ایسے ہیں جہاں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ ٹوائلٹ ہیں۔ وزرات کے مطابق ملک کے 22فیصد اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ ٹوائلٹ کا انتظام نہیں ہے۔ حالانکہ 92.26فیصد اسکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت ہے، وزرات نے کہا ہے کہ آل انڈیا اعلی تعلیم سروے کے تحت مجموعی اندراج کی شرح 18.8فیصد ہے۔ ملک بھر میں اساتذہ کے 11.87لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں۔ وزرات کے اعدادو شمار کے مطابق حق تعلیم قانون نافذہونے کے تین سال بعد ملک میں ابھی بھی اساتذہ کے 11.87لاکھ عہدوں میں سے آدھے بہار، اتر پردیش، اور مغربی بنگال میں ہے۔ ملک میں اساتذہ کی کل خالی عہدوں میں بہار، مغربی بنگال اور اتر پردیش کا حصہ 52.29فیصد ہے۔ ملک بھر میں ابتدائی تعلیم کی سطح پر اساتذہ کے تین لاکھ عہدے خالی ہیں۔ بہار میں اساتذہ کے 2.60لاکھ عہدے خالی ہیں جبکہ چھ سے 14سال کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق فراہم کرنے کی پہل کے تحت بہار میں اساتذہ کے 5.93لاکھ عہدے منظور کئے گئے ہیں۔

More than 1 lakh vacancies of teachers in West Bengal schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں