ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کی تشکیل - مزید 6 ماہ درکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کی تشکیل - مزید 6 ماہ درکار

telangana-state
اس بات کاامکان ہے کہ تلنگانہ کی مجوزہ نئی ریاست کی تشکیل حقیقی شکل اختیارکرنے کیلئے کم ازکم چھ ماہ لگیں گے کیوں کہ اس اقدام کیلئے کئی اقدامات کی ضرورت ہے جن میں پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے ریاست کی تنظیم جدید سے متعلق بل کی منظوری بھی شامل ہے۔تشکیل تلنگانہ اور طریقہ کار کا طئے کرنے کیلئے وزارتی گروپ کی تشکیل کو مرکزی کا بینہ کی منظوری کے بعد توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کئی اقدامات کئے جائیں گے جن میں مرکزی ریاستی حکومتوں کی سطح پراقدامات شامل ہوں گے ۔اس وزارتی گروپ میں مختلف وزارتوں کے انچارج وزراء شامل ہوں گے۔وزارت فینانس مالیاتی انصرام جیسے مسائل کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی مقرر کرے گی۔منصوبہ بندی کمیشن میں ریاست کی تنظیم جدید سے متعلق معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک یونٹ قائم کی جائے گی جواس بات کو یقینی بنائے گی کہ بہترمالیتی انصرام عمل میں آئے۔ مرکزی وزارت داخلہ ،مرکزی کابینہ میں پیشکشی کیلئے ایک اور نوٹ تیارکرے گی۔کابینہ کے دوسرے اجلاس کے بعد وزیراعظم صدر جمہوریہ سے سفارش کریں گے مسودہ بل کووستور کے آرٹیکل3کے تحت ریاستی مقننہ سے خیالات معلوم کرنے کیلئے بھیجاجائے ۔اس کے بعد آندھراپردیش قانون سازاسمبلی اور کونسل اس بل پر غور کریں گے اور اندرون 30 دن اپنے خیالات پیش کریں گے۔ریاستی مقننہ کی سفارشات کو مسودہ میں شامل کیاجائے گا اور وزرات قانون اس معاملہ کا جائز ہ لے گی۔اس مسودہ کے بعدایک تیسرانوٹ تیارکیاجائے گااور پارلیمنٹ میں پیشکشی کیلئے منظوری کی خاطر مرکزی کابینہ کو روانہ کیاجائے گا اس کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھامیں تنظیم جدید بل کی پیشکشی کیلئے ایک نوٹس دی جائے گی ۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیشکشی کے بعدبل کو سادہ اکثریت سے منظور کیا جائے گا۔

Telangana state is still 6 months away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں