چوبیس گھنٹہ ہوٹلیں کھلی رکھنے کا ممبئی میونسپل کارپوریشن کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-04

چوبیس گھنٹہ ہوٹلیں کھلی رکھنے کا ممبئی میونسپل کارپوریشن کا فیصلہ

24-hour-cafes-and-restaurants-in-mumbai
عرس البلاد میں کھانے پینے کی ہوٹلیں24گھنٹہ کھلی رکھنے کے شیوسینا کی نوجوانوں کے شعبہ کے صدر آدتیہ ٹھاکرے کے مطالبے کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن نے جہاں اسے منظوری دی ہے وہیں مہاراشٹرا کی ریا ستی حکومت کی مرضی پراب منحصرہے کہ وہ کارپوریشن کی اس سفارش کو منظورکرے یا نہیں؟واضح رہے کہ ممبئی میونسپل میں شیوسینا برسراقتدار ہے اوراس آدتیہ ٹھاکرے کے اس مطالبے کو منظور کر لیا ہے اور اسے ریاستی حکومت کے روبروپیش کیاہے ریاستی حکومت نے شراب خانوں،ہوٹلوں،پب اوردیگر کھانے پینے کی ہوٹلوں کے کام کاج کے اوقات کا تعین کیا ہے جس کے تحت نصف شب یعنی کہ ایک بجے کے بعد ہو ٹلوں کے کھلے رہنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں آدتیہ ٹھاکرے نے اپنے فیس بک پر یہ پیغام دیا تھا کہ عروس البلاد ممبئی کی معروف ترین زندگی نصف شب کے بعد ہی نیند کے آغوش میں پہنچتی ہے۔ لہذا اس شہر میں بھی لندن، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی طرز پر ہوٹلیں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ ممبئی کی نائٹ لائف "دوبارہ اپنے شباب "پر پہنچ سکے۔ آدتیہ ٹھاکرے کے مطابق شہر میں پانچ ستارہ ہوٹلیں پوری رات کھلی رہتی ہیں خود ہمارے ملک کے اند ر شہر کے قریب "مالوا"نامی مقامی کی رات بھی پورے ہندوستان میں مشہور ہے اور "شب مالوا"کے چرچے سے پورا ملک واقف ہے لہذا ممبئی میں رات بھر ہوٹلیں کھلی رکھی جانے کی اجازت دینے میں کیا قباحت ہے؟ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ شیو سینا کے اس مطالبے کو منظوری دینے سے قبل تمام سیاسی پارٹیوں سے رائے طلب کی جائیگی ساتھ ہی ساتھ رہائشی علاقوں کے افراد سے بھی رائے لی جائے گی۔ مسلم علاقوں کے افراد سے بھی رائے لی جائے گی۔ مسلم علاقوں کا کہنا ہے کہ اگر ریاستی حکومت رات بھر ہوٹلیں کھلی رکھنے کی اجازت دے دیگی تو انھیں پولیس سے نجات مل جائیگی جو رات بارہ بجے کے بعد آکر ہوٹلیں بند کراتی ہیں یا پھر ان سے ہفتہ وصول کرتی ہیں۔ نتیجتا انھیں گاہکوں کو مہنگے داموں پر اشیاء فروخت کرنی پڑتی ہے۔

only hotels with at least four stars are allowed to have 24-hour cafes and restaurants in mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں