تشکیل تلنگانہ کی صورت میں پولیس کے اثاثوں کی تقسیم پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

تشکیل تلنگانہ کی صورت میں پولیس کے اثاثوں کی تقسیم پر غور

آندھراپردیش کی تقسیم کی صورت میں اے پی پولیس کے''اثاثوں کی تقسیم''پر غور کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف)نے آج ریاست آندھراپردیش کے سہ روزہ دورہ کا آغاز کیا۔سابق ڈائرکٹر جنرل سی آر ایف،کے وجئے کمار،ایس ٹی ایف کے صدر ہیں۔اس گروپ کے دورہ کے پہلے دن کا اجلاس ڈھائی گھنٹہ جاری رہا۔بعد میں اخبارنویسوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے وجئے کمار نے بتایاکہ''ہم نے اثاثوں اورارکان عملہ کی تقسیم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس بات پربھی غور کیا کہ تقسیم کے بعد دوریاستوں میں مضبوط پولیس فورس کس طرح قائم کیا جائے''۔ہم نے مسائل پر سینئرپولیس عہدیداروں سے ان کے نقاط نظر معلوم کئے۔جن سہولتوں کو قائم کرنے کی ضرورت ہے ان پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نظم وضبط کی برقراری کا مسئلہ بھی زیرغور رہا''۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ مرکزی وزارت داخلہ نے کل ہی ایس ٹی ایف تشکیل دیا تاکہ یہ گروپ،منجملہ دیگر امور کے اس سیکوریٹی تناظرپربھی غور کرے جو آندھراپردیش کی مجوزہ تقسیم پر پیدا ہوگا۔ریاست کی تقسیم کی صورت میں اثاثوں کی تقسیم اور محکمہ پولیس میں انتظامی ڈھانچہ کی تقسیم کے معاملہ کابھی جائرہ لینے کا کام،ایس ٹی ایف کے تفویض کیا گیا ہے۔مرکزی وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری راجیوشرما،نیشنل انوسنیگیشن ایجنسی(این آئی اے) کے ڈائرکٹر نونیت راجن واسن اور دیگر اعلی عہدیدار،اس ایس ٹی ایف کاحصہ ہیں۔ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(گرے ہاؤنڈس)جے وی راموڈو،آندھراپردیش اسٹیٹ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وڈائرکٹر جنرل کے درجہ کے حامل آئی پی ایس عہدیدار عبدالقیوم خان اور ریاست کے دیگر اعلی پولیس عہدیداروں نے ایس ٹی ایف کو،اے پی پولیس کی ہےئت ترکیبی اور اس کے مختلف شعبوں سے واقف کرایا۔سابق ڈی جی پی کے اروندراؤ نے بتایا کہ''پولیس فورس بالخصوص اے پی اسپیشل پولیس بٹالینس،اسپیشل پروٹیکشن فورس اور اے پی پولیس اکیڈیمی جیسے فورس کی تقسیم پر بصراحت غور کیا گیا''۔اتفاق کی بات ہے کہ اروندراؤوہ واحدسابق ڈائرکٹرجنرل ہیں جنہوں نے آج کے اجلاس میں شرکت کی اگرچہ سی انجنیاریڈی،ایچ جے دورااوراے کے موہنتی جیسے عہدیدار بھی موجودتھے۔باخبرذرائع کے بموجب ایس ٹی ایف نے تشکیل تلنگانہ کی مابعدامکانی صورتحال پربھی غور کیااور نئی دہلی کے خطوط پر نظم وضبط کے ڈھانچہ کی تشکیل کے امکانات کابھی جائرہ لیا۔ایس ٹی ایف کے مذاکرات کل بھی جاری رہیں گے۔

Andhra Pradesh bifurcation: STF discusses division of assets with AP Police

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں