Need to reinterpret history of Delhi Sultanate, says speakers at Aligarh Muslim University
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقدہ ایک سمینار میں مقررین نے سلطنت دہلی کی تاریخ کا جامع جائزہ لینے کا مطالبہ کیا جس نے ہندوستان کے حصوں پر 320سال حکومت کی تھی۔ مقررین نے کہا کہ 1206تا 1526دہلی سلطنت کی خدمات مغلوں سے کم نہیں ہیں جنہوں نے بعد مین حکومت کی تھی۔ یونیور سٹی کے شعبہ تاریخ میں سنٹر آف اڈوانس اسٹییڈیز کے زیر اہتمام سمینار میں دہلی، آندھر ا پردیش اور راجستھان کے مورخین اور اسکالرس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پر و وائس چانسلر ایس احمد علی نے سلطنت دہلی کے کئی کارناموں کو اجاگر کیا ۔ پروفیسر طارق احمد نے کہا کہ دہلی کے کئی کارناموں کو اجاگر کیا۔ پروفیسر طارق احمد نے کہا کہ دہلی سلطنت کا دور نہایت شاندار اور کارناموں سے پرتھا۔ وہ مغلوں سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے التمش کے مالیا تی نظام اور دہلی کی ثقافتی مرکز بنانے کے اقدام کی ستائش کی۔ سمینار کے کنوینر پر وفیسر علی اطہر نے کہا کہ دہلی سلطنت کی تاریخ کی از سر نو تشریح کی ضرورت ہے۔ دہلی سلطنت کا پہلا حکمراں قطب الدین ایبک اور آخری حکمران افغان لودھی تھے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں